وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی وزرا اور پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
راؤ دلشاد : وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی وزرا اور پارٹی رہنماوں کا اہم اجلاس ماڈل ٹاؤن میں ہوا
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تاڑر اور خواجہ سعد رفیق نے وزیراعظم سے ملاقات کی، وزیراعظم کی ملکی سیاسی صورتحال پر پارٹی رہنماوں سے مشاورت کی ، پارٹی راہنماوں نے بلاول بھٹو کی طرف سے وفاقی حکومت کے نہروں کے فیصلے پر بیان بازی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
وزیر اعظم نے پارٹی رہنماؤں کو اعتماد میں لیتے ہوئے کہا کہ حکومت کا خاصا ہے کہ ہم تمام فیصلے اتحادیوں کی باہمی مشاورت سے کئے جاتے ہیں،اتحادی حکومت میں باہمی مثالی اعتماد سازی کی فضا خوش آئیند ہے
جعلی ڈاکٹر نے دل کی سرجری کرکے 7 مریضوں کی جان لے لی
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: شہباز شریف
پڑھیں:
بھارت نے سندھ طاس معاہدہ ختم کیا تو پاکستان بھی شملہ معاہدہ ختم کرسکتا ہے، وفاقی وزرا
اسلام آباد:نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے سندھ طاس معاہدہ ختم کیا تو پاکستان بھی شملہ معاہدے سمیت دیگر معاہدے ختم کرنے کا حق رکھتا ہے۔
یہ بات نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر اطلاعات عطا تارڑ، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ و دیگر نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر اسحاق ڈار نے قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلے پڑھ کر سنائے۔
اسحاق ڈار نے بتایا کہ آج قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں عسکری و سول قیادت نے شرکت اور بھارت کے جارحانہ اقدامات کے جواب میں کئی فیصلے کیے گئے۔
بھارت یک طرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ ختم نہیں کرسکتا اگر اس نے سندھ طاس معاہدہ ختم کیا تو ہم بھی شملہ معاہدے سمیت دیگر معاہدے ختم کرنے پر غور کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ جو جو اقدامات بھارت نے کیے ہیں ہم نے انہیں اس سے بڑھ کر جواب دیا ہے بلکہ ہم نے ان کے لیے فضائی حدود بھی بند کردی ہے۔