وزیراعظم نے بجلی کی قیمتیں کم کر کے ایم کیو ایم کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا، خالد مقبول صدیقی
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
کراچی:
ایم کیو ایم کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی بجلی کی قیمتوں میں کمی پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ بجلی کی قیمتیں کم کرنے کا یہ فیصلہ موجودہ اتحادی حکومت کے اس مشتر کہ عزم کا حصہ ہے کہ ہم ملک کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزان کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ عام پاکستانیوں کی خوشحالی سے ہی ملک کی خوشحالی منسلک ہے، ہم نے مل کر سیاست کے بجائے مملکت کو ترجیح دی ہے۔ ان حالات میں ملک کو ڈیفالٹ سے بچانا پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی اور منہگائی تیزی سے کمی دلیرانہ فیصلوں کی وجہ ممکن ہوئی۔
خالد مقبول نے کہا کہ بجلی کی بروقت کمی کے ذریعہ عوام اور معیشت اور صنعت کو ریلیف دینا ایک مشکل لیکن قومی امنگوں سے ہم آہنگ فیصلہ ہے۔ اس سے مہنگائی میں مزید کمی بھی ہوگی۔
ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ بجلی کی قیمت کم کرنے پر وزیر اعظم اور حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ایم کیو ایم کے اس دیرینہ مطالبہ پورا کیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایم کیو ایم خالد مقبول نے کہا کہ بجلی کی
پڑھیں:
ایکنیک نے گلگت بلتستان میں 100 میگاواٹ سولر پلانٹ منصوبہ کی منظوری دیدی
—فائل فوٹوایگزیکٹو کمیٹی آف نیشنل اکنامک کونسل (ایکنیک) نے گلگت بلتستان میں 100 میگاواٹ سولر پلانٹ منصوبہ کی منظوری دے دی۔ منصوبہ 3 سال کی مدت میں مکمل کیا جائے گا اور لاگت 24 ہزار 957 ملین روپے آئے گی۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے حالیہ دورۂ گلگت بلتستان کی عوام سے وعدہ کیا تھا، ایکنیک کی منظوری کے بعد اس منصوبے پر کام کا باقاعدہ آغاز ہو جائے گا۔
سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی پہلے ہی منصوبے کی منظوری دے چکی ہے، منصوبے سے استور ، داریل، تنگیر دیامر اور گھانچے کے اضلاع مستفید ہوں گے۔
وزیراعظم متاثرہ علاقوں اورعوام سے اظہار یکجہتی کیلئے جلد گلگت بلتستان کا دورہ کریں گے۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ منصوبے سے غذر، گلگت، ہنزہ، اشکومن، نگر، روندو کے اضلاع مستفید ہوں گے، اسکردو اور شگر کے اضلاع بھی 100 میگاواٹ سولر منصوبے سے مستفید ہو سکیں گے۔
پہلے مرحلے میں ضلع اسکردو کو 18.958 میگاواٹ بجلی فراہم کی جائے گی جبکہ دوسرے مرحلے میں ہنزہ کو 6، گلگت کو 28 اور دیامر کو 13.12 میگاواٹ بجلی ملے گی۔
وزیراعظم آفس کے مطابق تیسرے مرحلے میں بقیہ اضلاع کو 16.096 میگاواٹ بجلی فراہم ہو گی، منصوبے سے اسپتالوں اور سرکاری دفاتر کو آف دی گرڈ 18.162 میگاواٹ بجلی دی جائے گی۔