وزیر اعلیٰ کے پی علی امین کو ہٹانے کی کوئی بات نہیں چل رہی، جنید اکبر
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
جنید اکبر : فوٹو فائل
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جنید اکبر کا کہنا ہے کہ میرے اور وزیر اعلیٰ کے پی کے درمیان بھی اختلاف تھا، پارٹی میں اختلافات ہوتے ہیں، اس کا پارٹی پر کوئی اثر نہیں پڑتا، علی امین کو ہٹانے کی کوئی بات نہیں چل رہی ہے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر نے کہا کہ عاطف خان بطور پشاور ریجن صدر وزیر اعلیٰ کے ساتھ نہیں چل سکے، عاطف خان میرے ساتھ چل رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے مرکزی قائدین نے سیاسی و کور کمیٹی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا، سیاسی و کور کمیٹی اجلاس میں علی امین کے بیانات پر ارکان مشاورت کریں گے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پارٹی کی سینئر قیادت نے وزیر اعلیٰ کے بیان کے معاملے کا نوٹس لیا ہے، دونوں فریقین کو صبر اور تحمل کا مشورہ دیا گیا ہے، پولیٹکل کمیٹی معاملے کو جلد حل کرلے گی۔
جنید اکبر نے کہا کہ اگلے ہفتے پورے صوبے میں احتجاجی تحریک کا آغاز ہوگا، احتجاج کے لیے جو حکم ہوگا وہ کریں گے، اس وقت ایسی باتوں سے اجتناب کرنا چاہیے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: جنید اکبر وزیر اعلی علی امین
پڑھیں:
کے پی ٹی میں ہو رہی لوٹ مار کا مقابلہ کوئی نہیں کرسکتا، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) میں ہورہی لوٹ مار کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا۔
جیو نیوز سے گفتگو وزیر دفاع نے کہا کہ کے پی ٹی میں لوٹ مار کا جتنا بازار گرم ہے، اس کا مقابلہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) بھی نہیں کر سکتا۔
انہوں نے کہا کہ کے پی ٹی کو ہزاروں ارب روپے کی قومی آمدن سے محروم کیا جارہا ہے، جتنا ریونیو اور آمدن کے پی ٹی سے مل سکتا ہے اتنا کام نہیں ہو رہا۔
خواجہ محمد آصف نے مزید کہا کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ میں لوٹ مار کے سارے راستے بند کیے جارہے ہیں۔