سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں کارروائیاں، مارچ میں 158 شدت پسند ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
پشاور:
خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے مارچ کے مہینے میں 158 شدت پسندوں کو ہلاک کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق رواں سال مارچ میں سیکیورٹی فورسز نے کالعدم تنظیموں کے خلاف خیبرپختونخوا کے 15 اضلاع میں 73 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے جس کے دوران انتہائی مطلوب 158 شدت پسندوں کو ہلاک کیا گیا۔
سکیورٹی فورسز کی رپورٹ کے مطابق شمالی وزیرستان میں 40، ڈیرہ اسماعیل خان میں 25، ضلع مہمند میں 20، ضلع مردان اور بنوں میں 18,18، جنوبی وزیرستان میں 12، ضلع باجوڑ میں 6، لکی مروت میں 7، ضلع خیبر میں 4، ضلع کرک اور ٹانک میں 2, 2، جبکہ ضلع پشاور، ہنگو، سوات اور چارسدہ میں ایک ایک شدت پسند کو ہلاک کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مارچ میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے شدت پسندوں کیخلاف کئے گئے 73 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود برآمد کئے گئے جن میں 123 ایس ایم جیز، 53 پستولیں، 34 بندوقیں، 29 راکٹ لانچرز، 22 ہینڈ لئرز، 9 مشین گنز اور 186دستی بم برآمد کئے گئے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بھارتی فورسز نے 15سو سے زائد کشمیری نوجوانوں گرفتار کر لیے
ذرائع کے مطابق فورسز نے علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں میں تیزی لائی ہے۔ فورسز نے سری نگر، اسلام آباد، کولگام، پلوامہ، شوپیاں، گاندربل اور بڈگام اضلاع کے مختلف علاقوں میں گھروں پر چھاپوں کے دوران سینکڑوں نوجوان گرفتار کیے ہین۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے پہلگام حملے کی آڑ میں بڑے پیمانے پر کریک ڈائون آپریشن شروع کر دیا ہے۔ قابض فورسز نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کے دوران 15سو سے زائد بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فورسز نے علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں میں تیزی لائی ہے۔ فورسز نے سری نگر، اسلام آباد، کولگام، پلوامہ، شوپیاں، گاندربل اور بڈگام اضلاع کے مختلف علاقوں میں گھروں پر چھاپوں کے دوران سینکڑوں نوجوان گرفتار کیے ہین۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ فورسز اہلکار گھروں پر چھاپوں کے دوران خواتین اور بچوں سمیت مکینوں کو سخت ہراساں اور قیمتی گھریلو اشیاء کی توڑ پھوڑ کرتے ہیں۔ جموں کے اضلاع میں بھی اسی طرح کی کارروائیاں جاری ہیں۔ دریں اثنا بھارتی فورسز نے ضلع ادھم پور کے علاقے ڈوڈو بسنت گرگ میں ایک بڑا آپریشن شروع کیا ہے۔ ضلع کولگام کے علاقے ٹنگمرگ میں آج دوسرے روز بھی تلاشی آپریشن جاری ہے۔