احسن آباد کی گتہ فیکٹری میں لگی آگ بجھانے کے دوران شہید ہونے والے بلال تنولی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔چھٹی کے دن ساتھیوں کی مدد کو پہنچنے والا بلال ریسکیو 1122 سندھ کی تاریخ کا پہلا شہید بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے کی قریب احسن آباد میں جمعہ کے روز گتہ فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے دوران راڈ لگنے سے شہید ہونے والے 1122 کے اہلکار فائر فائٹر بلال تنولی کی نماز جنازہ قائدآباد منزل پمپ کے قریب وزیرستان روڈ ظفر ٹاؤن کی گلی نمبر8 کی عمر فاروق مسجد میں لانڈھی کے مقام پر ادا کی گئی۔

عصر کی نماز کے بعد ادا کی جانے والی نماز جنازہ میں سرکاری افسران، رشتہ داروں، عزیز واقارب محلہ داروں سمیت دوست احباب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ڈائریکٹر ریسکیو 1122 سندھ ڈاکٹر عابد جلال الدین نے گفتگو میں کہاکہ بلال تنولی کی شہادت پر شدید افسوس ہے۔ انہوں نے کہاکہ24سالہ بلال تنولی ولد شیخ فرید سیٹلائٹ اسٹیشن ایم نائن میں تعینات تھا۔ شہید اہلکار چھٹی کے باوجود جائے وقوعہ پر موجود تھا اورریسکیو آپریشن میں حصہ لیتا رہا۔

بلال تنولی لانڈھی کا رہائشی تھا، خدمت کے جذبے سے سر شار بلال خود سے اپنے دوست اہلکاروں کی مدد کے لیے جائے حادثہ پر پہنچا۔

بلال تنولی کو لوہے کی راڈ لگی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا اور اسپتال میں دوران علاج شہادت کے مرتبے پر فائز ہوا۔ریسکیو اہلکار بلال تنولی کی شہادت پر گہرے دُکھ اور افسوس کے ساتھ ہم پسماندگان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

صوبائی وزیر بحالیات مخدوم محبوب الزمان کی سربراہی میں پورا ڈیپارٹمنٹ شہید کے غم میں شریک ہے۔

ڈی جی ریسکیو 1122کاکہناتھا کہ یہ ہمارے ہر ریسکیو اہلکار کا خواب ہے اور اس شہادت کے بعد ہمارے جذبات اور بلند ہوئے ہیں، ریسکیو 1122 (سندھ) کے تمام اسٹیشن پر 3 دن کے لیے پرچم سرنگوں کردئیے گئے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ریسکیو 1122 کی نماز

پڑھیں:

بدقسمتی سے سیاستدان جمہوریت کا جنازہ نکال رہے ہیں، ایمل ولی خان

ایمل ولی خان(فائل فوٹو)۔

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ آج سینیٹ میں جو ماحول دیکھا، یہ جمہوریت کا جنازہ نکل رہا ہے۔ 

اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایمل ولی نے کہا کہ بدقسمتی سے سیاستدان جمہوریت کا جنازہ نکال رہے ہیں، آپ میں بات سننے کی ہمت نہیں تو ایسی قانون سازی نہیں چل سکتی۔ 

ایمل ولی کا کہنا تھا کہ سینیٹ کے ملازمین سینیٹرز کو اشارے کر رہے تھے کہ باہر نکلیں، مسلم لیگ ن کورم کی نشاندہی کر رہی تھی۔ 

اے این پی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سینیٹرز ایک دن کی تنخواہوں کو نہیں چھوڑتے، یہ ساتھی ایک کمپنی کی پیداوار ہیں، ایک پرو ہے ایک پرومیکس۔ 

انہوں نے کہا کہ دونوں سائیڈوں سے ارکان ایک ادارے کو ہی خوش کرنے میں لگے ہیں، گرین چولستان پروگرام کا کچا چٹھا میں کھولوں گا۔ 

ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ مائنز اینڈ منرلز قوم کے ہیں، اگر ن لیگ پی ٹی آئی مل کر فیصلے کریں تو ہم مقابلہ کریں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ اجلاس ملتوی کر کے جمعہ کو بلایا، 4 دن کی تنخواہیں سینیٹرز کو مل گئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ میں بم ڈسپوزل اسکواڈ گاڑی کے قریب دھماکے میں 4 سیکیورٹی اہلکار شہید
  • کوئٹہ: بم ڈسپوزل اسکواڈ کی گاڑی کے قریب دھماکا، 4 اہلکار شہید، 3 زخمی
  • غزہ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 50 فلسطینی شہید
  • رینجرز نے پاکستانی حدود میں داخل ہونیوالے بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکار کو پکڑلیا
  • کراچی کی سڑکوں پر ٹینکر کا خونی کھیل جاری، بچہ جاں بحق، خواتین سمیت 7 افراد زخمی
  • کراچی: ٹینکر اور سوزوکی میں تصادم، کمسن بچہ جاں بحق، خواتین سمیت 7 افراد زخمی
  • مستونگ: انسداد پولیو مہم کے دوران فائرنگ، 2 پولیس اہلکار جاں بحق
  • مستونگ: پولیو ٹیم پر حملہ، سکیورٹی پر مامور 2 لیویز اہلکار شہید
  • بلوچستان: دہشتگردوں کی فائرنگ، پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور 2 لیویز اہلکار شہید
  • بدقسمتی سے سیاستدان جمہوریت کا جنازہ نکال رہے ہیں، ایمل ولی خان