لاہور: ڈانس پارٹی کے دوران نشے میں دھت 20 مرد و خواتین گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
لاہور:
پولیس نے ڈانس پارٹی کے دوران نشے میں دھت 20 لڑکے لڑکیوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
پولیس نے موقع سے شراب کی بوتلیں، ڈانسنگ پلز، شیشہ پینے کا سامان اور ساؤنڈ سسٹم قبضے میں لے لیا۔
تھانہ غالب مارکیٹ پولیس کو گورومانگٹ روڈ پر واقع نجی ہوٹل میں ڈانس پارٹی کی خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی جس پر کارروائی کی گئی۔
پولیس نے ہوٹل سے عینی، رملہ، شہباز، سونم، نیشا سجاد، عمر، اقصیٰ، ندا، اجوا، وقار، زوہیب، علی شاہ سمیت دیگر افراد کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
ایس پی اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لاہور؛ احتجاج کرنے پر رہنما جماعت اسلامی سمیت جمعیت کے متعدد کارکنان گرفتار
لاہور میں طلبہ کی گرفتاری پر احتجاج کرنے پر پولیس نے جماعت اسلامی کے رہنما سلمان بلوچ سمیت اسلامی جمعیت طلبہ کے متعدد کارکنان کو گرفتار کر لیا۔
احمد سلمان بلوچ کو تھانہ مسلم ٹاؤن پولیس نے گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا جبکہ اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے ناظم عبداللہ عباس سمیت 20 کارکنان بھی گرفتار کر لیے گئے۔
طلبہ پنجاب یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنان کی گرفتاری و مقدمات کے خلاف پرامن احتجاج کر رہے تھے۔
کارکنان کی گرفتاریوں پر اسلامی جمعیت طلبہ نے لاہور بھر میں احتجاج اور ریلیاں نکالیں، کارکنان نےانتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔