کوئٹہ ( نیوزڈیسک) ترجمان بلوچستان حکومت نے واضح کیا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کوئٹہ کی جانب مارچ کیا تو انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔

بی این پی کے لانگ مارچ پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے کہا کہ انتظامیہ نے صبح 6 بجے اختر مینگل کو ان کی گرفتاری کے ایم پی او آرڈر سے آگاہ کر دیا تھا، تاہم سربراہ بی این پی اخترمینگل نے گرفتاری دینے سے انکار کر دیا۔

انہوں نے واضح کیاکہ اختر مینگل نے کوئٹہ کی جانب مارچ کیا تو انہیں گرفتاری کا سامنا کرنا پڑے گا۔

شاہد رند نے بی این پی کی جانب سے قومی شاہراہوں کی بندش کی کال کو شہریوں کی مشکلات میں اضافہ قرار دیا اور واضح کیا کہ تمام اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایات ہیں کہ قومی شاہراہیں بند نہیں ہوں گی۔

یاد رہے کہ بلوچستان حکومت کی جانب سے صوبے میں دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا ہے، جس کے تحت بلوچستان بھر میں بیک وقت 4 یا 4 سے زائد افراد کے جمع ہونے، جلسہ ، جلوس کرنے یا دھرنے دینے پر پابندی عائد ہے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اختر مینگل بی این پی کی جانب

پڑھیں:

وزیراعظم ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف بلوچستان میں امن و امان سے متعلق اہم جرگے میں شرکت کیلئے ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔وفاقی وزیراحسن اقبال اور وزیراطلاعات عطا تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں، کوئٹہ ائیر پورٹ پر قائم مقام گورنر بلوچستان عبدالخالق اچکزئی، وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی اور دیگر اعلیٰ حکام نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔وزیر اعظم شہبازشریف دورے کے دوران جرگے میں شرکت کریں گے، جرگے میں بلوچستان بھر سے قبائلی و سیاسی عمائدین کو بھی مدعو کیا گیا ہے، جرگے میں بلوچستان میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پولیس پر حملے کے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، شاہد رند
  • بلوچستان: تورغر کے جنگلات میں لگی آگ تیسرے روز بھی نہ بجھ سکی
  • ترکیہ کو مطلوب ترین داعش دہشتگرد ابو یاسر التُرکی پاکستانی تعاون سے گرفتار
  • گلگت، ضمانت منسوخ ہونے پر ایک اور قوم پرست رہنما گرفتار
  • کوئٹہ میں گرینڈ جرگہ، وزیراعظم کی بلوچ عمائدین کو حکومت سے مذاکرات کی دعوت
  • پنجاب :سی ٹی ڈی کی مختلف شہروں میں کارروائیاں، 34 دہشتگرد گرفتار
  • پنجاب کے مختلف شہروں سے 34 دہشت گرد گرفتار
  • وزیراعظم ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے
  • سی ٹی ڈی کے مختلف شہروں میں آپریشنز، 34 دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ
  • سی ٹی ڈی کے مختلف شہروں مین آپریشنز، 34 دہشت گرد گرفتار کرنے کا دعویٰ