مجلسِ عزا سے صدر ایم ڈبلیو ایم کراچی علامہ شیخ محمد صادق جعفری اور صدر مجلس علماء مکتبِ اہلِ بیت ضلع کیماڑی مولانا سید عامر رضا زیدی نے خطاب کیا۔ انہوں نے جنت البقیع کی تاریخی و روحانی اہمیت پر روشنی ڈالی اور مسلم امہ کو اتحاد و بیداری کا پیغام دیا۔ اسلام ٹائمز۔ یومِ انہدام جنت البقیع کی مناسبت سے جامع مسجد حیدری و امام بارگاہ معصومین، اورنگی ٹاؤن سیکٹر 10 میں مجلسِ عزا منعقد کی گئی جس میں مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مجلسِ عزا سے صدر ایم ڈبلیو ایم کراچی علامہ شیخ محمد صادق جعفری اور صدر مجلس علماء مکتبِ اہلِ بیت ضلع کیماڑی مولانا سید عامر رضا زیدی نے خطاب کیا۔ انہوں نے جنت البقیع کی تاریخی و روحانی اہمیت پر روشنی ڈالی اور مسلم امہ کو اتحاد و بیداری کا پیغام دیا۔ مجلس کے اختتام پر ایک پرامن ماتمی ریلی برآمد ہوئی، جس سے سیکرٹری تبلیغات کراچی علامہ حیات عباس نجفی نے خطاب کرتے ہوئے شہدائے بقیع کے تقدس، امتِ مسلمہ کی ذمے داریوں اور وحدت کے پیغام کو اجاگر کیا۔ ماتمی ریلی میں معروف نوحہ خواں ماسٹر زین علی، دانیال حسن موسوی (انجمنِ حیدرِ کرارؑ)، محمد احمد (انجمنِ معرفت الایمان) اور اشتیاق مہدی (انجمنِ کاروانِ عون و محمد قدیمی) نے نوحہ خوانی کی جبکہ سنگت دعائے موسیٰ کاظم کی جانب سے سالار راجہ بھائی کی قیادت میں ماتم داری و سینہ زنی کی گئی۔ یہ پروگرام مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان (ضلع غربی) کے زیر اہتمام منعقد ہوا جس میں عزاداروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور اپنے عقیدت و غم کا اظہار کیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: جنت البقیع

پڑھیں:

ہر صورت کراچی سے ریمدان بارڈر جائیںگے، ایم ڈبلیو ایم کی ہنگامی ہریس کانفرنس

ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ گورنر سندھ پہلے کہاں تھے، زائرین کا مسئلہ کئی دنوں سے چل رہا ہے، گورنر سندھ اب جاگے ہیں، گورنر سندھ ذمہ داری لیں کہ مسائل کو آپ حل کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے زیارتی قافلہ سالاروں و شیعہ عمائدین کے ہمراہ امام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی سوسائٹی کراچی میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر صورت تمام تر رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے بدھ 6 اگست کو ہمارا پُرامن مارچ کراچی سے ریمدان بارڈر کی طرف روانہ ہوگا، کاروان کی قیادت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کریں گے، کاروان میں تمام ملی تنظیمیں شامل ہونگی۔ علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ ہر سال لاکھوں زائرین زمینی راستے سے کم خرچے میں عراق زیارت کیلئے جاتے ہیں، اس سال وفاقی حکومت کی اچانک بیجا پابندی سے زائرین شدید پریشان ہیں، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری سے زائرین سے متعلق مسئلے پر ملاقات ہوئی، طلال چوہدری نے شیعہ قائدین کو مثبت جواب دینے کا عندیہ دیا تھا، تاہم وفاقی حکومت زائرین پر پابندی لگا کر اپنی ناکامی کا اعلان کر رہی ہے، بلوچستان کے خرابی حالات کی ذمہ دار وفاقی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔

علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری زیارات ٹور آپریٹرز کے مسئلے کو آج حل کرنے کی بات کر رہے ہیں، گورنر سندھ پہلے کہاں تھے، زائرین کا مسئلہ کئی دنوں سے چل رہا ہے، گورنر سندھ اب جاگے ہیں، گورنر سندھ ذمہ داری لیں کہ مسائل کو آپ حل کریں گے، گورنر سندھ کامران ٹیسوری اگر زائرین کے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں تو یہاں آئیں۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 20 کے تحت ہمیں مذہبی آزادی حاصل ہے، کراچی سے ریمدان بارڈر جانے کیلئے سندھ بھر سے قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، ہمارے کاروان کیلئے بلوچ رہنماؤں نے بلوچستان میں سے ویکم کیا ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جعفریہ الائنس پاکستان کے نائب صدر علامہ باقر حسین زیدی نے کہا کہ گورنر سندھ زائرین کے مسئلے پر کھلواڑ کر رہے ہیں، گورنر زائرین کے مسئلے پر سیاست نہ کریں، ملت جعفریہ اپنے فیصلے میں خودمختار ہے، کراچی سے ریمدان بارڈر مارچ میں بھرپور شرکت کریں گے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس ذاکرین امامیہ پاکستان کے صدر علامہ نثار قلندری نے کہا کہ زائرین پورے سال زیارات پر جانے کیلئے اپنا پیٹ کاٹ کر انتظامات کرتے ہیں، لہٰذا وفاقی حکومت زمینی سفر زیارت اربعین کیلئے راستوں کو کھولے اور زائرین کو سہولیات فراہم کرے، امید کرتے ہیں کہ آج حکومت زائرین پر سے پابندی ہٹا دے گی۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کراچی کے صدر علامہ صادق جعفری نے کہا کہ نواسہ رسولؐ کے حرم مقدس کی زیارات کیلئے جانے پر پابندی کا مسئلہ ہے، گورنر سندھ اگر سچے ہیں تو زائرین کو سہولیات فراہم کریں، کراچی سے ریمدان بارڈر جانے کیلئے پُرامن قافلوں کے راستوں میں مشکلات نہ کھڑی کی جائے۔ پریس کانفرنس میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی، صوبائی و ڈویژنل رہنماؤں سمیت دیگر ملی تنظیموں، اداروں سمیت قافلہ سالار حضرات بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

  • ایم ڈبلیو ایم کیجانب سے کراچی تا ریمدان بارڈر اربعین حسینی مارچ کا آغاز
  • کراچی ریمدان مارچ، ایم ڈبلیو ایم کی ہنگامی ہریس کانفرنس
  • ہر صورت کراچی سے ریمدان بارڈر جائیںگے، ایم ڈبلیو ایم کی ہنگامی ہریس کانفرنس
  • ماڈل ٹاؤن میں پی ٹی آئی کارکنان کی پوری ریلی گرفتار، انتہائی مطلوب ملزم بھی ہاتھ آگیا
  • جموں و کشمیر کی متنازعہ حیثیت تبدیل کرنے کے یکطرفہ اور غیرقانونی بھارتی اقدامات اقوام متحدہ کے چارٹرکی صریح خلاف ورزی ہیں، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈارکا یو م استحصال پر پیغام
  • کوئٹہ، ایم ڈبلیو ایم کا عمران خان کی رہائی کیلئے احتجاج میں شرکت کا فیصلہ
  • ایم ڈبلیو ایم کی کراچی میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت
  • ایم ڈبلیو ایم کی پہلوان گوٹھ کراچی میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت
  • زائرین کیلئے زمینی راستوں کی بندش، ایم ڈبلیو ایم نے 6 اگست کو مارچ کا اعلان کر دیا
  • وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا یومِ شہداءِ پولیس کے موقع پر پیغام