ملتان، ارشاد حسین جعفری ایم ڈبلیو ایم بستی آڈوں والی یونٹ کے صدر نامزد، ضلعی آرگنائزر نے حلف لیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
ایم ڈبلیو ایم یونٹ بستی آڈوں والی کے اراکین نے ضلعی آرگنائزر سے ملاقات کی اور بعدازاں متفقہ طور پر ارشاد حسین جعفری کو یونٹ صدر نامزد کیا گیا، سید فخر عباس شاہ کو جنرل سیکرٹری جبکہ مولانا فیاض حسین بھٹی کو نائب صدر کے طور پر چنا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کے آرگنائزر عون رضا انجم ایڈووکیٹ نے وفد کے ہمراہ تحصیل جلالپور کے علاقے علی پور سادات اور بستی آڈوں والی کا دورہ کیا، اس موقع پر مولانا فیاض حسین بھٹی، صوبائی ترجمان ثقلین نقوی اور دیگر ان کے ہمراہ تھے۔ ایم ڈبلیو ایم یونٹ بستی آڈوں والی کے اراکین نے ضلعی صدر سے ملاقات کی اور بعدازاں متفقہ طور پر ارشاد حسین جعفری کو یونٹ صدر نامزد کیا گیا، سید فخر عباس شاہ کو جنرل سیکرٹری جبکہ مولانا فیاض حسین بھٹی کو نائب صدر کے طور پر چنا گیا۔ نومنتخب یونٹ صدر ارشاد حسین جعفری نے ضلعی آرگنائزر ملتان عون رضا انجم ایڈووکیٹ نے حلف لیا۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
ایف آئی اے ملتان کا احساس کفالت پروگرام کی رقوم میں غیر قانونی کٹوتیوں کے خلاف بڑا کریک ڈاون جاری
گرفتار ملزمان میں محمد ایوب،محمد وقاص اور اظہر حسین شامل ہیں، چھاپہ مار کارروائیاں رنگین پور ملتان، میں واقع شاپ پر کی گئی، گرفتار ملزمان مستحق خواتین کو دی جانے والی مالی امداد میں سے فی کس 1000 سے 1500 روپے غیرقانونی کمیشن کے طور پر کاٹ رہے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ملتان کا احساس کفالت پروگرام کی رقوم میں غیر قانونی کٹوتیاں کرنے والے عناصر کے خلاف بڑا کریک ڈاون، احساس کفالت پروگرام کی رقوم میں غیر قانونی کٹوتیاں میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں محمد ایوب، محمد وقاص اور اظہر حسین شامل ہیں، چھاپہ مار کارروائیاں رنگین پور ملتان، میں واقع شاپ پر کی گئی۔ گرفتار ملزمان مستحق خواتین کو دی جانے والی مالی امداد میں سے فی کس 1000 سے 1500 روپے غیرقانونی کمیشن کے طور پر کاٹ رہے تھے۔ ملزمان کو کمیشن وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا، ملزمان سے متعدد شناختی کارڈز، رجسٹرز، موبائل فونز، بینک کنیکٹ ڈیوائسز اور دیگر متعلقہ مواد برآمد کیا گیا، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے، گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔