مظفرگڑھ، ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے زیراہتمام سیلاب متاثرین میں راشن تقسیم
اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT
علامہ قاضی نادر حسین علوی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین سیلاب متاثرین کے ساتھ ہے اور ان کی ہر ممکن مدد کے لیے آمادہ ہے، جنوبی پنجاب میں اس وقت ضلع خانیوال، ملتان، لودھراں، وہاڑی، مظفرگڑھ اور بہاولپور شدید متاثر ہوئے ہیں۔ سیلاب متاثرہ علاقوں میں خشک راشن، پکا پکایا کھانا، خیمہ بستی، میڈیکل کیمپ سمیت دیگر سہولیات دی جا رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے زیراہتمام سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد کا سلسلہ جاری ہے، صوبائی آرگنائزر مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب علامہ قاضی نادر حسین علوی نے ضلع مظفرگڑھ کے مختلف علاقے جن میں رنگپور اور جوانہ بنگلہ شامل ہیں وہاں پر ایک سو افراد میں راشن تقسیم کیا۔ علامہ قاضی نادر حسین علوی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین سیلاب متاثرین کے ساتھ ہے اور ان کی ہر ممکن مدد کے لیے آمادہ ہے، جنوبی پنجاب میں اس وقت ضلع خانیوال، ملتان، لودھراں، وہاڑی، مظفرگڑھ اور بہاولپور شدید متاثر ہوئے ہیں۔ سیلاب متاثرہ علاقوں میں خشک راشن، پکا پکایا کھانا، خیمہ بستی، میڈیکل کیمپ سمیت دیگر سہولیات دی جا رہی ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
مریم نواز علامہ اقبال کے فلسفے پر عمل کرتے ہوئے پنجاب کو فلاحی صوبہ بنا رہی ہیں: عظمیٰ بخاری
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ علامہ اقبال نے جس پاکستان کا خواب دیکھا آج اس کی تعبیر رونما ہورہی ہے۔ قائد اعظم اور علامہ اقبال کا پاکستان اقوام عالم میں سورج کی طرح چمک رہا ہے۔ مریم نواز علامہ اقبال کے فلسفے پر عمل کرتے ہوئے پنجاب کو فلاحی صوبہ بنا رہی ہیں۔ مریم نواز کے ہر منصوبے میں شفافیت اور عوامی خدمت واضح نظر آتی ہے۔ علامہ اقبال کا فلسفہ اور نظریہ پاکستان کے قیام کا باعث بنا۔ شاعر مشرق نے اپنی شاعری سے برصغیر کے مسلمانوں میں الگ وطن کی سوچ بیدار کی۔ علامہ اقبال نے جس پاکستان کا خواب دیکھا آج اس کی تعبیر رونما ہورہی ہے۔ قائد اعظم اور علامہ اقبال کا پاکستان اقوام عالم میں سورج کی طرح چمک رہا ہے۔ پاکستان جس مقصد کے لیے بنا تھا آج اس کی جھلک نمایاں نظر آرہی ہے۔