پاکستان کی لانگ رینج رائفل ٹیم نے جنوبی افریقہ میں منعقدہ لانگ رینج چیمپئن شپ 2025 میں اپنی شاندار کارکردگی کی روایت برقرار رکھتے ہوئے شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ ٹیم نے عالمی سطح پر تسلیم شدہ حریف جنوبی افریقہ کو شکست دے کر نہ صرف ڈبل گولڈ میڈل جیتا. بلکہ ایک نئی تاریخ بھی رقم کر دی۔چیمپئن شپ سے قبل مارچ میں پاکستانی ٹیم نے جنوبی افریقہ میں چار روزہ ونڈ ٹریننگ کیمپ میں شرکت کی، جو 27 سے 30 مارچ تک جاری رہا۔ اس کیمپ کی نگرانی جنوبی افریقی ماہر کوچز ہینی گربر اور جولیئس ہارٹمین نے کی۔ کیمپ کا مقصد برطانیہ میں ہونے والی یورپین ایف کلاس ٹیمز چیمپئن شپ 2025 اور ورلڈ چیمپئن شپ 2026 کی تیاری تھا۔ٹیم ایونٹس میں، وائس پریذیڈنٹ ٹیم میچ میں پاکستان نے 1200 میں سے 1168 اسکور کرکے گولڈ میڈل حاصل کیا، جبکہ چیئرمینز ٹیم کپ میں 1200 میں سے 1174 کا شاندار اسکور کرکے ایک اور گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔پاکستانی ٹیم میں لیفٹیننٹ جنرل احسن، اسد وحید، عبید ابراہیم، حذیفہ گل، جنید وقاص، لیفٹیننٹ کرنل جنید علی اور سپاہی ولید شامل تھے، جنہوں نے اپنی مہارت اور مہارت سے پاکستان کا پرچم بلند کیا۔ جنوبی افریقی کوچز ہینی گربر اور جولیئس ہارٹمین نے ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داریاں نبھائیں۔انفرادی مقابلوں میں بھی پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 11 تمغے حاصل کیے، جن میں 5 گولڈ، 3 سلور اور 3 برونز شامل ہیں۔ لیفٹیننٹ کرنل جنید علی نے سب سے زیادہ 3 گولڈ، 2 سلور اور 2 برونز میڈل جیت کر انفرادی سطح پر بہترین کارکردگی دکھائی، جبکہ سکاٹش سوورڈ میچ میں سپاہی ولید نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

پاکستان کی اس تاریخی کامیابی نے نہ صرف عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کیا بلکہ آنے والے عالمی مقابلوں کے لیے ایک مضبوط پیغام بھی دیا ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: چیمپئن شپ گولڈ میڈل

پڑھیں:

نیا قرض تب ہی ملے گا جب پُرانا پروگرام کامیابی سے چلے گا

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 ستمبر2025ء ) آئی ایم ایف کا پاکستان کیلئے پیغام ، کہا نیا قرض تب ہی ملے گا جب پُرانا پروگرام کامیابی سے چلے گا، پاکستان کو پرانے معاہدے پر مکمل عملدرآمد دکھانا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرضے کی آئندہ قسط سے متعلق باقاعدہ مذاکرات سے قبل آئی ایم ایف نمائندے کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔

برطانوی خبرایجنسی رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے آئی ایم ایف کی نمائندہ جولیا کوزیک نے کہا کہ دیکھ رہے ہیں کیا پاکستان کا آئندہ بجٹ سیلاب سے نمٹنے کے لیے تیار ہے یا نہیں؟۔ آئی ایم ایف مشن پاکستانی بجٹ میں موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کی تیاری دیکھ رہا ہے، نیا قرض پرانے پروگرام کی کامیابی سے مشروط ہے۔ نمائندہ آئی ایم ایف نے کہا کہ پاکستان کو پرانے معاہدے پر مکمل عملدرآمد دکھانا ہوگا، سیلاب اور موسمیاتی خطرات بجٹ پالیسی کا حصہ ہونا ضروری ہیں۔

(جاری ہے)

جولیا کوزیک نے کہا کہ آئی ایم ایف نے پاکستان سے پائیدار اور حقیقت پسندانہ بجٹ کا مطالبہ کیا، قرض کے لیے اصلاحات اور مالی نظم و ضبط انتہائی ضروری ہے۔ دوسری جانب وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ہم پہلے ہی آئی ایم ایف کے پروگرام میں شامل ہے اور آئی ایم ایف نے سیلاب سے پیدا ہونے والی سنگین صورتحال کو سمجھ لیا ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ فنڈز سے پہلے ہم اپنے وسائل استعمال کر رہے ہیں اور ساری دنیا دیکھ رہی ہے کہ پاکستانی عوام کس مشکل سے گزر رہے ہیں۔
                                                                                                                      

متعلقہ مضامین

  • ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپین شپ: ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر
  • ارشد ندیم ایک بار پھر عالمی میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کو تیار
  • پاکستان کو فنِ تعمیر کے عالمی میدان میں ایک اور اہم اعزاز حاصل
  • اوزون تہہ کی رفوگری سائنس اور کثیر الفریقی عزم کی کامیابی، گوتیرش
  • چارلی کرک کے قتل کے بعد ملزم کی دوست کے ساتھ کیا گفتگو ہوئی؟ پوری تفصیل سامنے آگئی
  • بھارت نفرت کا عالمی چیمپئن 
  • ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ: ارشد ندیم کی شاندار نتائج کے لیے قوم سے دعاؤں کی اپیل
  • ارشد ندیم کی ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کیلئے فینز سے دعاؤں کی درخواست
  • بھارت نفرت کا عالمی چیمپئن
  • نیا قرض تب ہی ملے گا جب پُرانا پروگرام کامیابی سے چلے گا