پی ٹی آئی والوں نے ایک دوسرے کو چور کہنا شروع کردیا ہے، خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
وزیر دفاع خواجہ آصف : فوٹو فائل
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والوں نے ایک دوسرے کو چور کہنا شروع کردیا، تحریک انصاف ٹکڑوں میں تقسیم ہوچکی ہے۔
سیالکوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ہم نے تحریک عدم اعتماد کے ذریعے تحریک انصاف سے اقتدار حاصل کیا، جب اقتدار حاصل کیا اس وقت ہر طرف تباہی تھی، کہا جا رہا تھا ملک معاشی حالات کے باعث دیوالیہ ہوجائے گا، پی ڈی ایم کے رہنماؤں نے ملکر اس ملک کیلئے امید کی کرن پیدا کی۔
خواجہ آصف نے کہا کہ کوئی سوچ نہیں سکتا تھا کہ ملک میں بجلی سستی ہوگی، حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی کی شرح میں کمی آئی، وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک کو مشکل حالات سے نکالا۔
وزیر دفاع نے کہا کہ مریم پنجاب کو چار چاند لگا رہی ہے، آئندہ چند ماہ میں سیالکوٹ کی شکل بھی بدلتی نظر آئے گی،
وزیر دفاع نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے دور میں کرپشن عروج پر تھی، پی ٹی آئی والوں کا لیڈر بین الاقوامی چور ہے، بانی پی ٹی آئی ہمارے ساتھ میٹنگ میں نہیں بیٹھتا تھا، بانی پی ٹی آئی اب سیاست کر رہا ہے کہ مجھے میٹنگز میں لیکر جائیں۔
انکا کہنا تھا کہ ایسے افراد بھی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں جن کو گھر والے بھی ووٹ نہیں دیتے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ شہباز شریف نے ایک سال کے اندر ناممکن کو ممکن کر دکھایا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبے کی ترقی کےلیے دن رات کوشاں ہیں، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کی لہر ہے، پاک فوج کے جوان قربانیاں دیکر ملک کی حفاظت کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بجٹ سے پہلے عوام کو خوشخبریاں سنائیں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی خواجہ ا صف نے کہا کہ
پڑھیں:
10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ، عمران خان کے وکیل کی وزیر اعظم شہباز شریف پر جرح مکمل
—فائل فوٹوبانی پی ٹی آئی کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے دعوے کی سماعت کے دوران شہباز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے جن پر عمران خان کے وکیل نے جرح مکمل کر لی۔
لاہور کی سیشن کورٹ میں ہرجانے کے دعوے پر سماعت ہوئی۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل محمد حسین چوٹیا نے سوال کیا کہ کیا آپ نے جھوٹا اور من گھڑت دعویٰ دائر کیا ہے؟ شہباز شریف نے جواب دیا کہ جی یہ غلط ہے۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ آپ کا لیگل نوٹس جعلی اور فرضی ہے، اس کی کاپی خود ساختہ بنا کر پیش کی گئی۔ شہباز شریف نے کہا کہ جی یہ بھی غلط ہے۔
بانی پی ٹی آئی وکیل نے کہا کہ آپ نے بانی پی ٹی آئی کو لیگل نوٹس بھیجا ہی نہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ یہ بھی غلط ہے میں نے لیگل نوٹس بھیجا ہے۔
وکیل نے شہباز شریف سے سوال کیا کہ کیا بانی پی ٹی آئی نے سیاسی بیان دیا تھا؟ شہباز شریف نے کہا کہ بالکل سیاسی بیان نہیں تھا بلکہ اس نے ہتک عزت کی۔
وکیل نے سوال کیا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنے ہاتھ سے تحریر کردہ ہتک آمیز الفاظ نہیں لکھے۔ جس پر وزیر اعظم نے کہا کہ یہ مجھے علم نہیں ہے۔
جس کے بعد عدالت نے دیگر گواہوں کو جرح کے لیے 27 ستمبر کو طلب کر لیا۔