اختر مینگل کی نظربندی کے احکامات
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ اختر مینگل کی نظربندی کے احکامات جاری کردیے گئے۔
ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا ہے کہ آج صبح اختر مینگل کو نظر بندی سے متعلق ایم پی او آرڈر سے آگاہ کیا گیا، انہوں نے گرفتاری دینے سے انکار کردیا۔
اختر مینگل سے اسپیکر ایاز صادق کا رابطہبلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ اختر مینگل سے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے رابطہ کیا ہے۔
ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق انتظامیہ اور پولیس نے اختر مینگل کو بتایا کہ اگر وہ کوئٹہ کی طرف بڑھیں گے تو گرفتاری ہوگی ، قانون نافذ کرنے والے ادارے اس لیے وہاں موجود ہیں۔
بی این پی کا مستونگ لک پاس پر دھرنا 10 ویں روز سے جاری ہے۔
اس وقت بی این پی کی جانب سے قومی شاہراہوں کی بندش کی کال دینا شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کرنا ہے، تمام اضلاع کی انتظامیہ کو واضح ہدایت ہے کہ قومی شاہراہیں بند نہیں ہوں گی۔
گزشتہ روز اختر مینگل نے کہا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے رابطہ کیا تھا اور ہمارے مطالبات وزیراعظم شہبازشریف کے سامنے رکھنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔
انہوں نے مزید کہا تھا کہ مطالبات تسلیم نہیں ہوئے تو آج کوئٹہ کی جانب پُرامن مارچ کریں گے ۔
یاد رہے کہ کوئٹہ میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونے کے بعد دوبارہ بند کردی گئی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اختر مینگل بی این پی
پڑھیں:
معیشت کی ترقی کیلئے کاروباری طبقے کے مسائل کا حل ضروری ہے: ہارون اختر خان
ہارون اختر خان — فائل فوٹووزیرِ اعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان کا کہنا ہے کہ معیشت کی تیز رفتار ترقی کے لیے کاروباری طبقے کے مسائل کا حل ضروری ہے۔
وزیراعظم کے وژن کے تحت معیشت کو مستحکم کرنے اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے ہارون اختر خان نے کراچی چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا جہاں ان کی زیرِ صدارت اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔
انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ کراچی چیمبر آف کامرس کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔
معاون خصوصی ہارون اخترخان نے کہا کہ وہ ان شااللّٰہ وزیراعظم كی امیدوں پر پورا اترنے كی كوشش كریں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ کراچی چیمبر آف کامرس نے بجٹ تجاویز پیش کیں، متعلقہ ادارے بجٹ تجاویز پر فوری کام شروع کریں۔
معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ کاروبار میں آسانی اور سہولتوں کی فراہمی وزارت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام اور سرمایہ کاری میں اضافہ وزیرِ اعظم کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔