سٹی 42 : دریائے راوی میں سیر وتفریح کے لیے جانے والی فیملی کے 3 بچے گہرے پانی میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔
شکرگڑھ کے نواحی گاؤں کھنہ کے رہائشی میاں عامر کی فیملی اتوار کی چھٹی انجوائے کرنے سرحدی علاقہ چک جیندڑ کے قریب دریائے راوی کے کنارے سیرو تفریح کے لیے پہنچے ، جہاں اہل خانہ نے کوکنگ شروع کر دی اور بچے نہانے کے لیے دریائے راوی میں گئے، گہرے پانی میں جاتے ہی 3 بچے ڈوب گئے۔ مقامی لوگوں نے مل کر بچوں کی لاشیں دریا سے نکال لیں، جس کے بعد انہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر لایا گیا۔
بہت بڑے ہاسپٹل کے سربراہ کو کورونا ہو گیا
جاں بحق ہونے والے تینوں بچے آپس میں کزن ہیں۔ جن میں سماجی کارکن میاں عامر کا 12سالہ بیٹا فاروق عامر اور اس کے بھانجے رافع ساجد (عمر 10سال) اور بچی عنائیہ ساجد (9سالہ) شامل ہیں۔ واقعے کے بعد شہر کی فضا سوگوار ہے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: دریائے راوی
پڑھیں:
دریائے سندھ سے سونا نکالنے کا کام شروع
خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے نجی کمپنی کو قانونی طور پر دریائے سندھ سے سونا نکالنے کے لیے اجازت دی گئی. جس کے بعد سے دریائے سندھ کے کنارے پر واقع علاقہ ریسئی سے سونا نکالنے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق بلاک بی اور سی کی لیز ساڑھے 3 ارب میں بولی دے کر خریدی گئی ہے۔ دریائے سندھ سے سونا نکالنے کے کام کے دوران مقامی افراد کو بھی روزگار کے وسیع مواقع میسر ہوں گے۔