ظفروال میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ اگر آپ اناڑی کو ٹریکٹر پر بٹھاؤ گے تو وہ ٹریکٹر کسی دیوار سے مارے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان زہر کے پیالے چھوڑ کرگئے ہم نے ملک بچانے کے لیے اپنی سیاست کا نقصان کیا، پاکستان آج ترقی کررہا ہے، اوورسیز پاکستانیوں نے ڈالرز بھیج کر عمران خان کے ملک کو دیوالیہ ہونے کے منصوبے کو ناکام بنایا۔ ظفروال میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ اگر آپ اناڑی کو ٹریکٹر پر بٹھاؤ گے تو وہ ٹریکٹر کسی دیوار سے مارے گا، عمران خان زہر کے پیالے چھوڑ گیا تھا ہم نے ملک بچانے کے لیے اپنی سیاست کا نقصان کیا لیکن پاکستان کا نقصان نہیں ہونے دیا۔

احسن اقبال نے کہا کہ نتیجہ یہ ہوا کہ پاکستان آج ترقی کررہا ہے، اڈیالہ جیل میں بیٹھا بندہ کہتا ہے پاکستان کو پیسے نہ بھیجو، وہ کہتا ہے پاکستان کو دیوالیہ کرو لیکن بیرون ممالک پاکستانیوں نے پہلے سے زیادہ ڈالرز بھیج کر ثابت کیا کہ وہ پاکستان کے ساتھ ہیں، میں بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ ملک کو ترقی دینی ہے اور پاکستان کو ترقی کی دوڑ میں بھارت سے جتوانا ہے، ن لیگ جب بھی حکومت میں آتی ہے تو ملکی ترقی کا پہیہ چلنے لگتا ہے اور ن لیگ سے جب بھی ملک چھینا جاتا ہے تو ترقی کا پہیہ الٹا چلنے لگتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ کہتے تھے نیا پاکستان بنائیں گے وہ پاکستان کو 4 سالوں میں اجاڑ گئے، ان کا نیا پاکستان اجڑا ہوا پاکستان تھا، ان کا نیا پاکستان نوجوانوں کے لیے بیروزگاری اور غریبوں کے لیے جہنم کا پاکستان تھا۔ احسن اقبال نے کہا کہ جب پی ٹی آئی سے حکومت عوام نے عدم اعتماد کے ساتھ لی تو ملک دیوالیہ ہونے والا تھا، ن لیگ کو اس حکومت کے بدلے سخت فیصلے کرنے پڑے جس کے ثمرات آج مل رہے ہیں، مہنگائی کی شرح 38 سے کم ہو کر 4 فیصد سے بھی کم رہ گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یکم جولائی ساڑھے 7 روپے بجلی یونٹ میں کمی ہو جائے گی، اب ہمیں اس ملک کے اندر کسی دھرنے، فساد، لانگ مارچ کی ضرورت نہیں ہے، ہمارا مقابلہ ہندوستان کے ساتھ ہے، ہندوستان کے مقابلے میں ترقی کی ریس میں جتوانا ہے، انشا اللہ ہم اس ترقی ریس میں جیتے گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کو

پڑھیں:

نارروال: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال آر ایل این جی کنکشز کا افتتاح کررہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251103-01-28

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ نے تعاون کا یقین دلایا، گرین لائن فیز2 پر کام جلد شروع ہوگا، احسن اقبال
  • ملک میں توانائی، آئی ٹی اور معدنیات سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع ہیں: احسن اقبال
  • دعا ہے کہ کراچی اپنی پرانی عظمت کو بحال کر سکے: احسن اقبال
  • میری ٹائم شعبے میں ترقی کا سب سے پہلے فائدہ ساحلی آبادیوں کو پہنچنا چاہیے، وفاقی وزیر احسن اقبال
  • ترقی کا سفر نہ روکا جاتا تو ہم دنیا کی ساتویں بڑی معیشت ہوتے: احسن اقبال
  • میری دعا ہے کہ کراچی اپنی پرانی عظمت کو بحال کر سکے: احسن اقبال
  • معیشت بہتر ہوتے ہی ٹیکس شرح‘ بجلی گیس کی قیمت کم کریں گے: احسن اقبال
  • نارروال: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال آر ایل این جی کنکشز کا افتتاح کررہے ہیں
  • سی پیک فیز ٹو کا آغاز ہو چکا، چین نے کبھی کسی دوسرے ملک سے تعلق نہ رکھنے کی شرط نہیں لگائی، احسن اقبال
  • بجلی کی قیمت کم کرنے کے لیے کوشاں، ہمیں مل کر ٹیکس چوری کے خلاف لڑنا ہوگا، احسن اقبال