پاکستان کے نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد پاکستان کو چھوڑ کر بیرون ملک جانا چاہتی ہے۔ وہ اپنا وطن کیوں چھوڑنا چاہتی ہے؟ یہ ایک الگ موضوع ہے اور اس کی متعدد وجوہات ہیں جن میں سے ایک بڑی وجہ ملک میں موجود بے روزگاری کی لہر ہے۔ اس بے روزگاری کے سبب ہر فرد ملک سے نکل بھاگنا چاہتا ہے مگر بعض لوگ درست ٹریول ایجنٹ کا انتخاب کرنے میں غلطی کر سکتے ہیں۔

عمومی طور پر دیکھا گیا ہے کہ غیر قانونی ٹریول ایجنٹس کے ہتھے چڑھنے والے افراد کا انجام برا ہی ہوتا ہے۔ کیونکہ یہ ٹریول ایجنٹس ڈنکی یا کسی دوسرے غیر قانونی طریقے سے نوجوانوں کو باہر جانے کے حسین خواب دکھاتے ہیں۔ اور پھر ان خوابوں میں ڈوب کر نوجوان ہمیشہ کی نیند سو جاتے ہیں۔  اور ان کے پیارے ہمیشہ انہیں یاد کرکے روتے رہتے ہیں۔

یہاں اہم بات سمجھنے کی یہ ہے کہ اگر کوئی شخص پاکستان سے باہر جانا چاہتا ہے اور وہ کسی ایسے ٹریول ایجنٹ کی تلاش میں ہے جو قانون کے دائرے میں رہ کر اسے گائیڈ کرے، اور اس کو باہر بھیجنے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کرے، وہ  ایسا ٹریول ایجنٹ کیسے تلاش کرسکتا ہے؟

یہ بھی پڑھیےپاکستانی بغیر ویزہ  قطر کیسے جا سکتے ہیں؟

اس حوالے سے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ٹریول ایجنٹ یوسف جنید کا کہنا تھا کہ جب کوئی شخص ایجنٹ سے رابطہ کرے تو سب سے پہلے وہ اس کا لائسنس ویری فائی کرے۔ اگر وہ اوورسیز ورک پرمٹ یا اس سے منسلک جو بھی سروسز دے رہا ہوتا ہے تو پاکستانی حکومت اس کو  اوورسیز کا لائسنس دیتی ہے۔ اس کے علاوہ اگر ٹکٹنگ کے حوالے سے آپ کسی ایجنٹ سے رابطہ کر رہے ہیں تو اس صورت میں انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن ( آئی اے ٹی اے) یا پھر ڈیپارٹمنٹ آف ٹورسٹ سروسز یا ڈیفنس ٹریول سسٹم (ڈی ٹی ایس) کا لائسنس لازمی اس کے پاس ہونا چاہیے۔

انہوں نے بتایا کہ اگر کسی کے پاس یہ لائسنسز ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ وہ لیگل ٹریول ایجنٹ ہے۔

ٹریول ایجنٹ محمد فرہاد کا کہنا تھا کہ ٹریول ایجنٹ کا انتخاب کرتے ہوئے کچھ چیزوں کو لازمی مد نظر رکھنا چاہیے۔ آپ ایسے ٹریول ایجنٹس کو ترجیح دیں جن کے پاس متعلقہ سرکاری اداروں سے جاری کردہ درست رجسٹریشن اور لائسنس موجود ہو۔

ہمیشہ پاکستان ٹور ازم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن (PTDC) سے منظور شدہ ٹریول ایجنٹس کو ترجیح دیں۔ ایسے ایجنٹ سے رابطہ کریں جس کے پاس سفری صنعت میں کافی تجربہ ہو۔ آن لائن جائزوں اور دوستوں یا جاننے والوں کے ذریعے ایجنٹ کی ساکھ کی جانچ پڑتال کرنی چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایجنٹ سے تمام خدمات اور متعلقہ اخراجات کی تفصیلی فہرست لازمی حاصل کریں۔ سفر کے انتظامات کرنے سے پہلے تمام شرائط و ضوابط کو بغور پڑھیں۔ معاہدے کی ایک کاپی اپنے پاس رکھیں جس میں تمام تفصیلات درج ہوں۔ بہت ہی کم قیمتوں والی آفر سے ہمیشہ ہوشیار رہیں۔ سفر کی بکنگ کرنے سے پہلے ہوٹلوں اور ایئر لائنز کی ویب سائٹس پر براہ راست قیمتوں کی تصدیق لازمی کر لینی چاہیے۔

’ادائیگی کے لیے ہمیشہ محفوظ اور قابل اعتماد طریقوں کو ترجیح دیں۔ اس کے علاوہ کسی بھی ایسے ایجنٹ سے دور رہیں جو صرف نقد ادائیگی کا مطالبہ کرے۔‘

یہ بھی پڑھیےکیا پاکستانی عمان کا 10 دن کا مفت سیاحتی ویزا حاصل کر سکتے ہیں؟

ڈائریکٹر اختر ٹریول اینڈ ٹوورز احمد خان نے بتایا کہ ٹریول ایجنٹ سے رابطہ کرتے ہوئے سب سے پہلے اس چیز کو مد نظر رکھا جائے کہ وہ ٹریول ایجنٹ مارکیٹ میں کتنے عرصہ سے کام کر رہا ہے؟ اب تک اس نے کتنے افراد کو قانونی تقاضوں کے مطابق باہر کے ممالک میں بھیجا ہے؟ اس کے علاوہ وہ لازمی طور پر ٹور ازم ڈیپارٹمنٹ سے منسلک ہو، یعنی اس کے پاس ٹور ازم ڈیپارٹمنٹ کا لائسنس ہونا چاہیے۔ اس کے ساتھ ہی ساتھ وہ ٹریول ایجنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان سے رجسٹرڈ شدہ ہو۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جو شخص ایڈوانس پیسوں کا مطالبہ کرے تو وہ قابل اعتبار نہیں ہوتا کیونکہ پیمنٹ تو ویزہ کے بعد ہوتی ہے۔ اور اگر کوئی ٹریول ایجنٹ اپنی بات سے پھر جائے، یا آپ کو کام کی تاخیر کی وجہ پیسے بتائے تو میرے خیال میں  ایسے ٹریول ایجنٹ ٹھیک نہیں ہوتے۔

انہوں نے بتایا کہ بعض اوقات لائسنس ہولڈرز بھی فراڈ کرتے ہیں۔ اس لیے بات چیت اور پیمنٹ کے معاملات سے اندازہ ہو جاتا ہے کہ یہ شخص دیانت دار نہیں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ٹریول ایجنٹ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ٹریول ایجنٹ ایجنٹ سے رابطہ کر ٹریول ایجنٹس ٹریول ایجنٹ کا لائسنس کرتے ہوئے بتایا کہ سے پہلے کے پاس

پڑھیں:

یمن کیجانب سے ہمارے قیمتی اثاثوں پر حملے جاری ہیں، واشنگٹن کی دہائی

ملکی و عرب میڈیا کیساتھ گفتگو میں اعلی امریکی حکام نے اعتراف کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یمن پر 40 دن کے جارحانہ حملوں کے باوجود بھی یمنی مسلح افواج کیجانب سے ہمارے خلاف مزاحمتی کارروائیاں جاری ہیں!! اسلام ٹائمز۔ ایک ایسے وقت میں کہ جب یمنی مسلح افواج نے غاصب و سفاک صیہونی رژیم اور امریکہ کے جنگی بحری جہازوں کے خلاف اپنی مزاحمتی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، واشنگٹن نے اعتراف کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یمن کے خلاف اس کے جارحانہ حملے "بے سود" ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 2 اعلی امریکی حکام نے فاکس نیوز کے ساتھ انٹرویو میں اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن میں 40 دن سے جاری وسیع امریکی بمباری کے باوجود بھی، یمن کی جانب سے امریکہ کے قیمتی اثاثوں پر تابڑ توڑ حملوں کا سلسلہ جاری ہے!

ادھر عرب چینل الجزیرہ نے بھی پینٹاگون کے اعلی حکام سے نقل کیا ہے کہ ان کا کہنا ہے کہ ہمارے تمام حملے؛ حوثیوں کی کمانڈ سائٹس، ہتھیاروں کی تیاری کے مراکز اور جدید ہتھیاروں کے ڈپوؤں کے خلاف جاری ہیں!! رپورٹ کے مطابق، یمن کے خلاف جاری جارح امریکی فوج کے دہشتگردانہ حملوں میں عام شہری افراد و انفراسٹرکچر کو ہدف بنائے جانے سے متعلق دستاویزی شواہد کے بارہا منظر عام پر آ جانے کے حوالے سے امریکی وزارت دفاع کے اعلی حکام کا کہنا تھا کہ ہم یمن میں ہونے والی اپنی بمباریوں کے نتیجے میں عام شہریوں کی وسیع ہلاکتوں کی اطلاعات سے آگاہ ہیں!! مذکورہ اعلی امریکی اہلکاروں نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر گفتگو کرتے ہوئے دعوی کیا کہ ہم شہری ہلاکتوں کے دعووں کو "سنجیدگی" سے لیتے ہیں اور ان رپورٹس پر تحقیقات کا ایک "باقاعدہ طریقۂ کار" رکھتے ہیں!!

متعلقہ مضامین

  • کشمیر حملے کے بعد بھارت نےحکومت پاکستان کے ایکس اکاؤنٹ تک رسائی پر پابندی لگا دی
  • یمن کیجانب سے ہمارے قیمتی اثاثوں پر حملے جاری ہیں، واشنگٹن کی دہائی
  • فالس فلیگ کی آڑ میں مہم جوئی کا انجام خطرناک ہوگا،عظمیٰ بخاری کا بھارت کو انتباہ
  • بھارت نے انڈس طاس معاہدہ معطل اور پاکستان کے ساتھ سرحد بند کردی
  • خلا میں کون سا پاکستانی خلاباز جائے گا؟ چین میں انتخاب شروع
  • انوکھا واقعہ؛ عبید شاہ نے عثمان کے منہ پر ہاتھ دے مارا، ویڈیو وائرل
  • انوکھا واقعہ؛ عبید شاہ نے عثمان کے منہ پر ہاتھ دے مارا
  • مسلم امہ کو کمزور کرنیکی سازشوں کے خلاف اتحاد کی ضرورت ہے، میرواعظ عمر فاروق
  • قابض اسرائیلی آبادکاروں کا ایک بار پھر مسجد اقصیٰ پر دھاوا
  • پوپ فرانسس کی آخری رسومات کی منصوبہ بندی، دنیا بھر کے کارڈینلز ویٹیکن میں اکٹھا