پی ایس ایل10:پاکستان کرکٹ بورڈ نے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا۔
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا ہے جس میں دنیا بھر کے معروف کھلاڑی اور مبصرین شامل ہیں بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اس بار پی ایس ایل میں بین الاقوامی اور مقامی کمنٹیٹرز کا امتزاج شائقین کرکٹ کو ایک منفرد تجربہ فراہم کرے گا اعلامیے کے مطابق انگلینڈ کے سابق کپتان سر الیسٹر کک مارک نکولس ڈومینک کارک جنوبی افریقہ کے جے پی ڈومینی آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے مائیک ہیزمین نیوزی لینڈ کے جارح مزاج بلے باز مارٹن گپٹل اور بنگلہ دیش کے اطہر علی خان اس بار کمنٹری کے فرائض انجام دیں گے اس کے علاوہ آسٹریلیا کی دو بار کی ویمنز ورلڈ کپ فاتح کھلاڑی لیزا اسٹالکر بھی پہلی مرتبہ پی ایس ایل کمنٹری پینل کا حصہ ہوں گی اور اپنے تجربے سے شائقین کو محظوظ کریں گی پاکستان کی جانب سے کمنٹری پینل میں شامل ہونے والوں میں چار سابق کپتان رمیز راجا وسیم اکرم وقار یونس اور عامر سہیل کے ساتھ ساتھ بازید خان عروج ممتاز اور کرکٹ تجزیہ کار سکندر بخت بھی شامل ہیں وسیم اکرم پہلی بار بطور کمنٹیٹر پی ایس ایل میں ڈیبیو کریں گے جو شائقین کے لیے ایک دلچسپ پہلو ہوگا پی ایس ایل میں اس بار مکمل اردو کمنٹری کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جس کے لیے طارق سعید علی یونس عقیل ثمر مرینہ اقبال اور سلمان بٹ کو شامل کیا گیا ہے تاکہ اردو بولنے والے شائقین بھی بھرپور انداز میں میچ سے لطف اندوز ہو سکیں میچز کی میزبانی کے فرائض پاکستان کی معروف اسپورٹس اینکر زینب عباس اور آسٹریلوی میزبان ایرن ہالینڈ سر انجام دیں گی جو پہلے بھی پی ایس ایل میں اپنی خدمات دے چکی ہیں واضح رہے کہ پی ایس ایل کا دسویں ایڈیشن گیارہ اپریل سے اٹھارہ مئی تک لاہور کراچی راولپنڈی اور ملتان کے میدانوں میں کھیلا جائے گا جہاں شائقین کرکٹ کو ایک بار پھر دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پی ایس ایل میں کمنٹری پینل
پڑھیں:
ایشیا کپ، پاکستان آج یو اے ای کے خلاف میچ کھیلے گا یا نہیں؟ معاملہ سنگین ہوگیا
ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے آج پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ہونے والے ایشیا کپ میچ سے متعلق اپنی سوشل میڈیا پوسٹ ڈیلیٹ کر دی ہے، جس کے باعث پاکستان کی شرکت سے متعلق غیر یقینی صورتحال میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
اے سی سی نے اپنی ڈیلیٹ کی گئی پوسٹ میں کہا تھا کہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان آج ’ڈو اور ڈائی‘ مقابلہ ہوگا، جس میں فتح حاصل کرنے والی ٹیم اگلے مرحلے میں جگہ بنائے گی، جبکہ شکست کھانے والی ٹیم ایونٹ سے باہر ہو جائے گی۔
The Asian Cricket Council has deleted its tweet about today’s Pakistan vs UAE Asia Cup match. This only adds to the uncertainty surrounding Pakistan’s participation in the game. pic.twitter.com/BjXvhObujk
— Faizan Lakhani (@faizanlakhani) September 17, 2025
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ یعنی پی سی بی نے ایشیا کپ 2025 کے دوران میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کے مطالبے پر سخت مؤقف اپناتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ قومی ٹیم ان کی نگرانی میں کوئی میچ نہیں کھیلے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل یعنی آئی سی سی کو دوسرا خط بھیج دیا ہے جس میں بورڈ نے اپنے ابتدائی مطالبے کو نہ ماننے پر سخت ردعمل ظاہر کیا۔
خط میں کہا گیا ہے کہ آئی سی سی کی جانب سے پائی کرافٹ کے خلاف تحقیقات محض رسمی کارروائی ہیں جنہیں تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔
یہ بھی پڑھیں: میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کے خلاف کارروائی کی جائے، پی سی بی نے آئی سی سی کو ایک اور خط لکھ دیا
پی سی بی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اگر متنازعہ ریفری کو ہٹایا نہ گیا تو پاکستان ایسے تمام میچز کا بائیکاٹ کرے گا جن میں وہ نگرانی کریں گے۔
خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آئی سی سی کی انکوائری میں نہ تو تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا اور نہ ہی متعلقہ فریقین سے مشاورت کی گئی۔
ایک بورڈ عہدیدار کے مطابق، پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ تمام خدشات کو مکمل طور پر دور کیا جائے اور اس مطالبے کی باضابطہ منظوری کے بعد ہی پاکستان کھیلنے پر آمادہ ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایشیا کپ ایشین کرکٹ کونسل یو اے ای پاکستان میچ