انسانی ساختہ آرٹس کو اے آئی مداخلت سے بچانے کیلئے ایپ متعارف
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
آج کے دور میں جبکہ اے آئی ٹیکنالوجی ہر شعبے میں اپنے پنجے گاڑھ رہی ہے وہیں فنکاروں کو اس کے جدید آرٹسٹک فیچرز کی وجہ سے تحفظات ہیں اور انہی تحفظات کو دور کرنے کیلئے ایک اسکرین رائٹر نے ایپ لانچ کی ہے
2008 میں، اسکرین رائٹر ایڈ بینیٹ نے اے آئی کے بارے میں ایک مضمون پڑھا تھا جس میں اے آئی ٹیکنالوجی نے اپنا پہلا اسکرین پلے لکھا تھا۔ یہ وہ لمحہ تھا جس نے ایڈ بینیٹ کے تخلیقی سفر میں ایک اہم موڑ کو جنم دیا۔
تقریباً دو دہائیوں کے بعد ایڈ بینیٹ اور ان کے دوست جیمی ہارٹ مین نے اے آر کے کے نام سے ایک ایپ لانچ کی جو کہ انسانی ساختہ آرٹ کو اے آئی کی مداخلت کے خطرے سے بچاتی ہے۔
جیمی ہارٹ مین کا کہنا تھا کہ اے آئی کا دور آگیا ہے اور بہت سارے لوگوں کی نوکریاں لے رہا ہے۔ اس میں ان کی ایپ سختی سے اے آئی کی مداخلتوں کو روکتی ہے۔ کیونکہ یہ ہماری تخلیق ہے.
اے آر کے کو فنکاروں کے آرٹ کو شروع سے لے کر حتمی مصنوعات تک ٹریک کرنے اور محفوظ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس ایپ کی اضافی خصوصیات جیسے نان ڈسکلوزر ایگریمنٹس، بائیو میٹرک تصدیق اور بلاک چین کے حمایت یافتہ ٹائم اسٹیمپ ملکیت کی تصدیق میں مدد کرتے ہیں۔
ایڈ بینیٹ نے کہا کہ اے آر کے ایپ اس تصور کو چیلنج کرتی ہے کہ فنکاروں کی حتمی مصنوعات ہی اصل قیمت لگائے جانے کے قابل ہیں۔
جیمی ہارٹ مین نے اس بات پر زور دیا کہ یہ ایپ انسانی تخلیقی عمل کو محفوظ رکھنے کے لیے بنائی گئی ہے جو مصنوعی ذہانت کے عروج کی وجہ سے خطرے میں ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔
فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔
اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔