گلی کی صفائی کرنے والی لڑکی کی راتوں رات ماڈل بن گئی، ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
بینکاک(نیوز ڈیسک)بنکاک میں ایک روسی فوٹوگرافر نے گلی کی صفائی کرنے والی لڑکی کی ویڈیو بنا کر ٹک ٹاک پر ڈالی جو وائرل ہوگئی جس کے بعد لڑکی نے اب تک مختلف مشہور برانڈز کے ساتھ ماڈلنگ کے معاہدے کرلیے۔
نوپاجٹ “ مین“ سمبوونسٹ کی یہ فلمی کہانی پچھلے مہینے اس وقت شروع ہوئی جب 28 سالہ، دو بچوں کی ماں، گلی کی صفائی کا کام کر رہی تھی اور اس دوران روسی فوٹوگرافر سیمیون ریزچیکوف نے انہیں دیکھا۔ “ مین“ اس وقت اپنی صفائی کا کام کر رہی تھی اور اسے اس بات کا پتہ ہی نہیں تھا کہ ریزچیکوف ان کی قدرتی خوبصورتی سے محظوظ ہو کر تصویر کھینچ لی ہے۔
تصویر کھینچنے کے بعد وہ لڑکی کے پاس آیا، اسے اس کی تصویر دکھائی اور اس کی خوبصورتی کی تعریف کی۔ اس پورے منظر کو اس نے اپنے فون سے ریکارڈ کیا اور بعد میں اس ویڈیو کو اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا جہاں یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو گئی۔
سوشل میڈیا صارفین اس نوجوان گلی کی صفائی کرنے والی لڑکی کی خوبصورتی پر حیران رہ گئے اور اس کے بارے میں مزید جاننا چاہنے لگے۔ جلد ہی میڈیا آؤٹ لیٹس اور ماڈلنگ ایجنسیوں نے اس سے رابطہ کیا۔
راتوں رات شہرت ملنے کے بعد مین کو مشہور تھائی میک اپ آرٹسٹ چاتچائی پیانفاپیچارت، جنہیں ”ننگ چیٹ“ کے نام سے جانا جاتا ہے، نے ایک مفت میک اوور سیشن میں مدعو کیا، جہاں انہوں نے اس سادہ سی اسٹریٹ سویپر کو تھائی فلم ”آرٹ آف دی ڈیوول 2“ (لونگ کھونگ) کے کردار پانور میں تبدیل کیا۔
ننگ چیٹ کی پیشہ ورانہ تصاویر ایک بار پھر وائرل ہو گئیں اور 28 سالہ خاتون تھائی لینڈ میں سب سے زیادہ چرچے والی شخصیت بن گئیں۔
مین نے ننگ چیٹ کے برانڈ ”بروئٹ“ کے لیے ماڈلنگ کی اور دیگر برانڈز اور مارکیٹنگ ایجنسیوں نے ان سے کولیبوریشن کے لیے رابطہ کیا۔
انہوں نے حال ہی میں اعلان کیا کہ وہ اسٹریٹ سویپر کے طور پر اپنا کام چھوڑ کر اپنی نئی ماڈلنگ کیریئر پر توجہ مرکوز کر رہی ہیں۔
تھائی میڈیا آؤٹ لیٹس کے ساتھ کئی انٹرویوز کے دوران نوپاجٹ سمبوونسٹ نے کہا کہ وہ تقریباً ایک سال سے اسٹریٹ سویپر کے طور پر کام کر رہی تھیں اور اپنے کام سے بہت خوش تھیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اس اچانک شہرت سے بہت حیران ہیں اور ان کے لیے یہ سب کچھ غیر متوقع تھا۔
مزیدپڑھیں:سی آئی ڈی اے سی پی پردھیومن کی موت کے بعد اب نیا اے سی پی کون ؟ نام سامنے آگیا
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: گلی کی صفائی کے بعد کر رہی اور اس
پڑھیں:
کراچی: لی مارکیٹ کی بحالی کے دوران آثارِ قدیمہ کی موجودگی کا انکشاف
— تصویر بشکریہ سوشل میڈیاکراچی کے علاقے اولڈ سٹی ایریا لی مارکیٹ کی بحالی کے دوران آثارِ قدیمہ کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔
اس حوالے سے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ لی مارکیٹ کی بحالی کے دوران 2 قدیم طرز کے مجسمے برآمد ہوئے ہیں، ملنے والی اشیاء کی ماہرینِ آثارِ قدیمہ سے جانچ کرائی جائے گی۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ برآمد ہونے والے مجسموں کی عمر اور تاریخی اہمیت کا تعین ماہرین کریں گے، تاریخی ورثے کے تحفظ کے لیے برآمد اشیاء کی مکمل دستاویزات اور ریکارڈ مرتب کیا جائے گا۔
پاکستان اور فرانس کے درمیان آثار قدیمہ کے میدان میں تعاون ایک نئے سنگِ میل کی جانب بڑھ رہا ہے۔ سائنسی تعاون کے اتاشی نے کراچی میں انڈس بیسن (MAFBI) میں فرانسیسی مشن کے سربراہ ڈاکٹر اورور ڈیڈیئر سے ملاقات کی اور سندھ میں 2025 کے مشترکہ فیلڈ ورک سیزن کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ لی مارکیٹ کی بحالی کے دوران دریافت ہونے والی اشیاء کو محفوظ کر لیا گیا ہے، کے ایم سی شہر کے تاریخی ورثے کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے یہ بھی کہا ہے کہ لی مارکیٹ سے ملنے والی اشیاء کا سائنسی معائنہ کرایا جائے گا، تاریخی نوعیت کی دریافت پر مزید کھدائی احتیاط سے کی جا رہی ہے۔