ٹک ٹاک نے نوجوانوں میں صحت مند ڈیجیٹل عادات کو فروغ دینے کی غرض سے خاندانوں کی مدد کے لیے تیار کردہ والدین کے کنٹرولز اور فلاح و بہبود کے ٹولز میں مزید اضافہ کیا ہے۔

یہ اپ ڈیٹس ٹک ٹاک کے آن لائن سیفٹی کے عزم کا حصہ ہیں، جو والدین کو بہتر نگرانی فراہم کرتے ہوئے نوجوان صارفین میں ذمہ دار اور محتاط اسکرین ٹائم کو فروغ دیتے ہیں، اور اس کی فیملی پیئرنگ کی خصوصیت کو مزید بہتر بناتے ہیں۔

ٹائم اَوے شیڈولنگ :والدین اپنی مرضی کے مطابق اسکرین فری مدت (مثال کے طور پر، اسکول کے اوقات، سونے کا وقت، ہفتے کا اختتام) مقرر کرسکتے ہیں، اگرچہ نوعمر افراد اضافی وقت کے لیے درخواست کرسکتے ہیں لیکن حتمی منظوری کا اختیار والدین کے پاس ہے۔

ٹین نیٹ ورک ویزیبلٹی: والدین اب دیکھ سکتے ہیں کہ اُن کا نوعمر فرد کس کو فالو کرتا ہے، کون اسے فالو کرتا ہے، اور کس کے اکاؤنٹس کو انہوں نے بلاک کیا ہے۔

فعال رپورٹنگ الرٹس: جب کوئی نوعمر فرد ٹک ٹاک کی کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والے کانٹنٹ کی اطلاع دیتا ہے تو جلد ہی اُن کے پاس قابل اعتماد بالغ فرد کو مطلع کرنے کا اختیار بھی ہوگا، خواہ فیملی پیئرنگ فعال نہ ہو۔

اِن اپ ڈیٹس کے ساتھ فیملی پیئرنگ اب والدین کو ٹک ٹاک پر اپنے نو عمر افراد کے تجربے کے مطابق 15 سے زیادہ حسب ضرورت دیے جانے والے سیفٹی، پرائیویسی اور فلاح و بہبود کی خصوصیات پیش کرتے ہیں۔

نوجوانوں کے لیے صحت مند ڈیجیٹل عادات کی حوصلہ افزائی

نوجوانوں کو اسکرین ٹائم کی عادات کو بہتر بنانے میں مدد دینے کے لیے ٹک ٹاک 16 سال سے کم عمر صارفین کے لیے بھی ونڈ ڈاؤن (Wind-Down Feature) فیچر متعارف کرا رہا ہے۔ اگر وہ رات 10 بجے کے بعد بھی ٹک ٹاک پر فعال رہتے ہیں تو اُن کی فار یو (For You)فیڈ پر فل اسکرین اور پرسکون موسیقی کے ساتھ رکاوٹ آئے گی، جس سے انہیں لاگ آف کرنے کی ترغیب ملے گی، اگر وہ اسکرول کرنا جاری رکھتے ہیں تو ایسی صورت میں ایک دوسرا اور زیادہ مستقل اشارہ ظاہر ہوگا۔

ابتدائی تجربات سے معلوم ہوتا ہے کہ زیادہ تر نوعمر افراد اُن یاد دہانیوں کو فعال رکھنے کا انتخاب کرتے ہیں، جس سے مثبت ڈیجیٹل طرز عمل کو تشکیل دینے میں خصوصیت کی تاثیر کو تقویت ملتی ہے۔

ٹک ٹاک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک میں ہم جو کچھ بھی کرتے ہیں اُس میں حفاظت بنیادی حیثیت رکھتی ہے، یہ نئی اپ ڈیٹس صحت مند ڈیجیٹل عادات کو فروغ دینے کے لیے ضروری ٹولز کے ساتھ خاندانوں کو بااختیار بنانے کے لیے بھی ہمارے جاری عزم کا حصہ ہیں۔

انہوں نے کہاکہ فیملی پیئرنگ کو بڑھا کر اپنی انڈسٹری پارٹنرشپ کو مضبوط بنا کر اور صحت کے جدید فیچرز متعارف کروا کر ہم اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ نوجوان صارفین محفوظ اور مثبت آن لائن ماحول میں رابطہ قائم کر سکیں۔

آن لائن سیفٹی معیارات کو متحرک رکھنے والی صنعت کی شراکت داری

ٹک ٹاک صنعت بھر میں عمر کی یقین دہانی اور ڈیجیٹل حفاظت کو مضبوط بنانے کے لیے عالمی رہنماؤں کے ساتھ فعال طور پر تعاون کررہا ہے۔ پلیٹ فارم عمر کے حوالے سے اپنے قوانین کو نافذ کرنے اورٹک ٹاک استعمال کرنے والے افراد کی عمر کی تصدیق کرنے کے لیے اضافی طریقوں کو شامل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

ٹک ٹاک 13 سال سے کم عمر کے لوگوں کو پلیٹ فارم پر آنے سے روکنے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے مشین لرننگ جیسی ٹیکنالوجی کا استعمال جاری رکھے ہوئے ہے کہ نوجوان عمر کے مطابق تجربے سے لطف اندوز ہوں۔

ٹیلی فونیکا(Telefónica) کے ساتھ شراکت داری میں ٹک ٹاک موبائل سروس فراہم کنندہ کی بنیاد پر عمر کی توثیق، تصدیق اور حفاظتی اقدامات میں اضافے پر بھی غور کر رہا ہے۔ مزید برآں ٹک ٹاک عمر کی یقین دہانی پر ملٹی اسٹیک ہولڈرز ڈائیلاگ میں ایک اہم شراکت دار ہے، جو سینٹر فار انفارمیشن پالیسی لیڈرشپ اور وی پروٹیکٹ گلوبل الائنس کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے تاکہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز میں عمر کی تصدیق کے لیے بہترین طریقوں کو قائم کیا جا سکے۔

نوجوان آوازوں کو پلیٹ فارم کی بہتری کے مرکز میں لانے کے اپنے عزم کے ایک حصے کے طور پر ٹک ٹاک سنہ 2025 کے لیے اپنی گلوبل یوتھ کونسل کو توسیع دے رہا ہے۔ پہلے کامیاب سال کے بعد کونسل جسے فی الحقیقت سنہ 2023 میں قائم کیا گیا تھا، نوجوانوں کے نقطہ نظر میں اضافہ کرنے اور پلیٹ فارم پر اُن کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے قائم کی گئی تھی۔

یوتھ کونسل ٹک ٹاک پرحفاظت، فلاح و بہبود اور شمولیت کی پالیسیوں کو تشکیل دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، اور اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ پلیٹ فارم دنیا بھر میں نوجوان صارفین کی ضروریات اور تجربات کے ساتھ ترقی کرتا رہے۔

ان تازہ ترین اپ ڈیٹس کے ساتھ ٹک ٹاک بہتر نگرانی کے ٹولز متعارف کروا کے اور نوجوانوں میں صحت مند آن لائن عادات کی حوصلہ افزائی کرکے اور حفاظتی ماہرین کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنا کر ڈیجیٹل سیفٹی اور فلاح و بہبود کے لیے اپنے عزم کو تقویت دے رہا ہے۔

یہ کوششیں خاندانوں کے لیے ایک محفوظ اور زیادہ معاون ڈیجیٹل ماحول بنانے کے لیے پلیٹ فارم کے جاری کام کی عکاسی کرتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews ترجمان ٹک ٹاک ٹک ٹاک صحت مند ڈیجیٹل عادات نگرانی نوعمر افراد وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ترجمان ٹک ٹاک ٹک ٹاک صحت مند ڈیجیٹل عادات نوعمر افراد وی نیوز صحت مند ڈیجیٹل عادات فیملی پیئرنگ بنانے کے لیے فلاح و بہبود عمر افراد پلیٹ فارم کے ساتھ اپ ڈیٹس آن لائن ٹک ٹاک رہا ہے عمر کی

پڑھیں:

محکمہ تحفظ ماحول کا فضائی نگرانی فورس کے ذریعے پرندوں کے پنجروں اور گھونسلوں کی ’’ای میپنگ‘‘ دو روز میں مکمل کرنے کا فیصلہ

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) سینئرصوبائی وزیرمریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر محکمہ تحفظ ماحول نے فضائی نگرانی فورس کے ذریعے پرندوں کے پنجروں اور گھونسلوں کی مکمل ای میپنگ دو روز میں مکمل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔جمعہ کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے لاہور سمیت حساس علاقوں میں پرندوں کے گھونسلوں کی نشاندہی کا عمل تیزی سے جاری ہے، ایریئل سرویلنس سکواڈ کے ذریعے ہوائی نگرانی اور ویڈیو ریکارڈنگ کی جا رہی ہے جس میں تمام غیرمحفوظ گھونسلوں کی لوکیشنز ڈیجیٹل نقشوں پر محفوظ کی جا رہی ہیں،اگر فضائی حادثات کے خطرات بڑھتے نظر آئے تو فوری طور پر ’’ڈینیٹنگ‘‘ یعنی گھونسلوں کی صفائی کا آپریشن شروع کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

محکمہ ماحولیات کی جانب سے ہوائی اڈوں اور حساس علاقوں میں پرندوں کے خطرات پر قابو پانے کے لیے ہمہ وقت تیز رفتار حکمت عملی تیار ہے۔ڈینیٹنگ رپورٹ کے مطابق محفوظ گیریژن اور ہربنس پورہ رنگ روڈ کے قریب ایپااسکواڈ کی کامیاب کارروائی کے دوران 20 چیلوں اور 30 کوئوں کے گھونسلوں کو مکمل طور پر ہٹا کر متعلقہ علاقے کو کلیئر قرار دے دیا گیا۔سینئر وزیر نے کہا کہ پرندوں کے گھونسلے ہوائی جہازوں کے لیے بڑا خطرہ بن سکتے ہیں، عوام سے گزارش ہے کہ چھتوں یا کھلی جگہوں پر پرندوں کو دانہ ڈالنے سے گریز کریں۔

انہوں نے کہاکہ فضائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ محکمے کے ساتھ ساتھ شہریوں کو بھی اپنی ذمہ داری کو پورا کرنا ہو گا جبکہ حکومتی قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب کے تمام ایئرپورٹس کے اطراف میں پرندوں سے ممکنہ حادثات کی روک تھام کے لیے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے صوبہ بھر میں مربوط کریک ڈائون جاری ہے۔

اسی طرح لاہور کے علاقے بیڈن روڈ اور گلشن پارک میں پانچ کامیاب کارروائیوں کے دوران کبوتروں کے پنجرے ہٹا دیئے گئے جبکہ پرندوں کی رہائش کے تمام ممکنہ ذرائع بھی ختم کئے جا رہے ہیں،نشاط کالونی اور اربا بازار میں کھلی جگہوں پر قائم پولٹری اور گوشت کی دکانوں کیخلاف کارروائی کی گئی اور 4 دکانوں کے چالان کر کے فوری طور پر انہیں بند کر دیا گیا۔

عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ صدقہ یا بچا ہوا گوشت کھلی جگہوں پر پھینکنے سے پرندے جمع ہو جاتے ہیں جو فضائی حادثات کا سبب بن سکتے ہیں لہذا ایسی سرگرمیوں سے گریز کیا جائے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ شادی ہالز اور ریسٹورنٹس میں خوراک کے فضلے کی ڈمپنگ پر انسپکشن کی گئی اور 3 مقامات پر قواعد کی خلاف ورزی پر نوٹسز جاری کئے گئے جبکہ خورشید عالم روڈ پر درختوں کی غیر ضروری شاخیں کاٹ کر گھونسلے ہٹا دیئے گئے تاکہ پرندوں کی آبادی کو روکا جا سکے۔

جاوید چیمہ چوک، زرار شہید روڈ اور جوڑی پل سے کچرا ہٹا دیا گیا۔ حکام کے مطابق کھلی فضا میں موجود فضلہ پرندوں کی آمد کا ایک بڑا سبب بنتا ہے،دھرم پورہ تا جلو اور کنال روڈ پر صدقہ گوشت بیچنے والوں کی نشاندہی کی گئی اور مقامی دکانداروں کو ضوابط کی پابندی کی ہدایت جاری کی گئی ہے اور اس کی نگرانی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ پی اے ایف گالف کلب میں وائلڈ لائف ٹیم کی کارروائی کے دوران 20 کوئوں اور 15 چیلوں کے گھونسلے ہٹا دیئے گئے تاکہ ائیر اسپیس کو محفوظ بنایا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی میں شادی شدہ خاتون کا قتل، فیملی سمیت 8 افراد گرفتار
  • محکمہ تحفظ ماحول کا فضائی نگرانی فورس کے ذریعے پرندوں کے پنجروں اور گھونسلوں کی ’’ای میپنگ‘‘ دو روز میں مکمل کرنے کا فیصلہ
  • وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ سے چینی سفیر جیانگ زیڈونگ کی ملاقات، ڈیجیٹل شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر تبادلہ خیال
  • عمران خان کی فیملی کیخلاف بات کرنے والوں کو پارٹی سے نکال دیں گے
  • فیصل بینک اور Faureeنے اسلامک ڈیجیٹل سپلائی چین فنانس اینڈ ایگری ڈیجیٹائزیشن پلیٹ فارم متعارف کرادیا
  • بابوسر سیلاب: 15 افراد تاحال لاپتا گلگت بلتستان کا سفر نہ کرنے کی ہدایت
  • بابوسر سیلابی ریلے میں بہنے والے 15 افراد تاحال لاپتا، سیاحوں سے گلگت کا سفر مؤخر  کرنے کی اپیل
  • ایف بی آر کی اصلاحات سے ٹیکس نظام کی بہتری خوش آئند ہے: وزیراعظم
  • وزیر اعظم کا ایف بی آر اصلاحات، ٹیکس نظام کی بہتری کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت پر زور
  • ایف بی آر اصلاحات سے ٹیکس نظام میں بہتری خوش آئند، مزید اقدامات یقینی بنائے جائیں، وزیرِاعظم