کیا صائم ایوب پی ایس ایل میں حصہ لے سکیں گے؟
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے آغاز ہوا چاہتا ہے اور صائم ایوب جو کچھ عرصے سے زیر علاج تھے اب اس ٹورنامنٹ کے لیے مکمل فٹ ہوچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: صائم ایوب علاج مکمل ہونے کے بعد لندن سے پاکستان پہنچ گئے
پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیکل پینل نے صائم ایوب کو پی ایس ایل کھیلنے کے لیے فٹ قرار دے دیا ہے۔
صائم ایوب پشاور زلمی کو جوائن کریں گے۔ ٹیم کے کھلاڑی اسلام آباد کلب میں پہلا پریکٹس سیشن کریں گے جبکہ بابر اعظم نیوزی لینڈ سے واپسی پر ٹیم میں شامل ہوں گے۔
مزید پڑھیے: پی ایس ایل 10: کراچی کنگز نے انتہائی منفرد اور دلکش نئی کٹ متعارف کرادی
واضح رہے کہ صائم ایوب ٹخنے کی انجری کے باعث قومی ٹیم سے باہر تھے تاہم لندن میں اپنا علاج مکمل کرانے کے بعد عید سے قبل کراچی واپس آگئے تھے۔
پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 10 کے میچز 11 اپریل سے 18 مئی تک کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں منعقد ہوں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پی ایس ایل 10 صائم ایوب صائم ایوب ٖفٹنس صائم ایوب کی انجری.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پی ایس ایل 10 صائم ایوب صائم ایوب فٹنس صائم ایوب کی انجری پی ایس ایل صائم ایوب
پڑھیں:
چین کی نئی ایجاد بون گلوسے 3 منٹ میں فریکچر کا علاج ممکن
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250916-06-17
بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین کے مشرقی صوبے زیجیانگ میں تحقیقی ٹیم نے بون گلوکے نام سے ایک نئی طبی ایجاد کا اعلان کیا ہے جو صرف 3منٹ میں فریکچر کا علاج اور ہڈیوں کے ٹکڑوں کو جوڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ بون گلو کو آرتھوپیڈک سرجری کی دنیا میں ایک سائنسی پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔گلوبل ٹائمزکی رپورٹ کے مطابق طبی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر لن شین فینگ کو اس کا خیال سمندر کے نیچے پلوں سے سیپیوں کے چمٹنے کے طریقے کا مشاہدہ کرنے کے بعد آیا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ یہ گوند خون سے بھرے ماحول میں بھی تیزی سے اور درست طریقے سے جڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔