ایچ بی ایل پی ایس ایل 10: کراچی کنگز نے اپنی تیاریوں کا آغاز کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
پی ایس ایل 10 کے لیے کراچی کنگز نے اپنی تیاریوں کا آغاز کر دیا۔
کراچی کنگز نے پیر کو نیشنل اسٹیڈیم کے اوول گراؤنڈ پر اپنی ابتدائی مشقیں کیں۔ جمعہ سے شروع ہونے والے میگا ایونٹ میں کراچی کنگز اگلے روز ہفتے کو اپنا پہلا میچ نیشنل اسٹیڈیم میں ملتان سلطانز کے خلاف کھیلے گی۔
ایونٹ کے لیے ابتدائی روز فرنچائز میں شامل مقامی کرکٹرز نے تربیت کا آغاز کیا۔ان میں ٹیسٹ کپتان شان مسعود، فاسٹ بولر حسن علی، عامر جمال، عباس آفریدی ،زاہد محمود، فواد علی اور محمد ریاض اللہ سمیت دیگر شامل تھے۔
ابتدائی مشقوں میں ہیڈ کوچ روی بوپار اور اسسٹنٹ و بولنگ کوچ شان ٹیٹ نے کھلاڑیوں کی نگرانی کی۔ اس موقع پر بیٹنگ بولنگ اور فیلڈنگ کے شعبوں میں کارکردگی میں نکھار لانے کی کوشش کی گئی۔
دورہ نیوزی لینڈ میں پاکستان کی نمائندگی کے بعد واپس وطن پہنچنے والے فرنچائز کے کھلاڑی اگلے دو دن میں اسکواڈ کا حصہ بن جائیں گے۔ ان میں نیوزی لینڈ میں افغان باشندے کی بدتمیزی کا شکار ہونے والے ممتاز آل راؤنڈر خوش دل شاہ خصوصی توجہ کا مرکز ہوں گے۔
فرنچائز کے آل راؤنڈر افغانستان سے تعلق رکھنے والے محمد نبی منگل کو کراچی پہنچ رہے ہیں۔کراچی کنگز کے نامزد کپتان معروف آسٹریلوی بیٹر ڈیوڈ وارنر جمعرات کو پاکستان پہنچیں گے۔
دریں اثنا پی ایس ایل 10 میں کراچی کنگز کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلنے کے لیے ملتان سلطانز کی ٹیم منگل کی شب کراچی پہنچ رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کراچی کنگز
پڑھیں:
جنگی تیاریوں کوجانچنے کے لیے پاک فوج کی ٹلہ رینجز میں مشقیں
اسلام آباد:پاک فوج کی ٹلہ رینجز میں تربیتی مشقیں جاری ہیں، مشقوں میں جدید ہتھیاروں اور ٹیکٹکس کا عملی مظاہرہ کیا جارہا ہے.
کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل فیاض حسین شاہ نے مشقوں کا معائنہ کیا اور افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی.
کور کمانڈر لاہور نے جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور صلاحیت کو سراہا.
مزید پڑھیں: پاک سعودی مشترکہ فوجی مشقیں الصمصام 8 ختم ہوگئی
ٹلہ رینجز میں پاک فوج کی سالانہ فیلڈ فائرنگ کی آپریشنل تیاریوں کے لیے مختلف یونٹس کی مشترکہ تربیت کے دوران مشقوں میں جدید ہتھیاروں اور ٹیکٹکس کا عملی مظاہرہ کیا گیا ، مشقوں کا مقصد حقیقی جنگی ماحول میں تیاری کو جانچنا ہے تاکہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیاجاسکے ۔