لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اسلامی پنجاب کے زیرِ اہتمام گندم کے بحران، حکومتی نااہلی اور کسان دشمن پالیسیوں کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 15 اپریل تک حکومت نے کاشتکاروں کے مطالبات نہ مانے تو ملک بھر میں اضلاع کی سطح پر ہر شہر میں کسانوں کے ساتھ مل کر جماعت اسلامی بھرپور اور زبردست احتجاج کرے گی۔ موجودہ حکومت کی جانب سے گندم کی قیمت میں بے حسی کا مظاہرہ کیا جانا اور سرکاری سطح پر گندم کی خریداری نہ کئے جانے سے نہ صرف زراعت تباہ ہوگی بلکہ کسانوں اور زمینداروں کا معاشی قتل بھی ہوگا۔ جب تک کسانوں اور زمینداروں کے مسائل حل نہیں ہوں گے اس وقت تک ملک میں خوشحالی ممکن نہیں۔ آل پارٹیز کانفرنس سے لیاقت بلوچ، حسن مرتضیٰ ،جاوید قصوری،خالد باٹھ، ڈاکٹر طارق سلیم، ذیشان اختر، ضیاء الدین انصاری، ڈاکٹر بابر رشید، نصر اللہ گورائیہ، ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد، رانا عبدالوحید، رانا تحفہ دستگیر، محبوب الزمان بٹ،  مظہر اقبال رندھاوا، ڈاکٹر عبد الجبار، رشید منہالہ، مجیب الرحمن شامی نے بھی خطاب کیا۔ جبکہ اس موقع پر حفیظ اللہ نیازی، میاں حبیب اللہ، سردار نور محمد ڈوگر، محمد فاروق چوہان، نوید زبیری، عبدالعزیز عابد، عمران الحق، حاجی رمضان ودیگر بھی موجود تھے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اس وقت گندم کی فصل تیار ہے لیکن موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے اس کی پیداوار 25 سے 30 فیصد کم ہے، ملک میں زرعی ایمرجنسی کا نفاذ کرتے ہوئے کسانوں کے نمائندوں کی مشاورت سے زرعی پالیسی کا اعلان کیا جائے تاکہ کسان اور زراعت خوشحال ہو سکے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکمران کسانوں کا معاشی قتل کرکے پاکستان کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں۔ پنجاب کے کسان ناخوش ہیں اور انہوں نے گندم کی کاشت کم کردی۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کہہ رہے ہیں ایک ارب کی گندم درآمد کرنا پڑے گی، لیکن ہمارے اعداد و شمار کے مطابق 10 سے 15 ارب کی گندم درآمد کرنا پڑے گی، عوام کو مہنگے آٹے کی صورت میں اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ حس مرتضیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت کی نا اہلی اور کسان کارڈ جیسے نمائشی اقدامات سے کسانوں کے مسائل حل ہونے کی بجائے مزید بڑھ گئے ہیں۔ ناقص حکومتی منصوبہ بندی نے کسانوں کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا ہے۔ محمد جاوید قصوری نے کہا کہ موجودہ حالات میں فصل اگانا اور منافع کمانا تو دور کی بات، اخراجات پورے کرنا بھی ناممکن ہو گیا ہے۔ جس کے اثرات ملک کی معیشت پر بھی گہرے ہوں گے۔ مجیب الرحمن شامی نے کہا کہ گندم کا بحران سنگین ہے اس کو مکمل یکسوئی کے ساتھ اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر عبد الجبار نے کہا کہ کاشتکاروں پر روزگار کے دروازے بند کرنا ایسے ہی ہے جیسے ملک کو تباہ و برباد کر دینا ہے۔ ان حالات میں حکمرانوں نے ذاتی مفادات کو پس پشت نہ ڈالا تو کسان مجبور ہو کر گندم کی فصل کاشت نہیں کریں گے اور 25کروڑ عوام کا یہ زرعی ملک گندم کے دانے دانے کا محتاج ہو گا۔ رشید منہالہ نے کہا کہ  جماعت اسلامی پنجاب کے زیر اہتمام کاشتکاروں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ہونے والی یہ آل پارٹیز کانفرنس حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ فوری طور پر زرعی شعبے کو ریلیف فراہم کیا جائے، کھاد اور دیگر ضروری اشیاء کی قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے اور بجلی کے نرخوں میں کمی کی جائے، حکومت فوری طور پر گندم کا سرکاری ریٹ 4000 روپے فی من مقرر کرے اور جلد خریداری کی جائے۔ روٹی کی قیمت 10 روپے مقرر کی جائے۔ زرعی مداخل سے ٹیکس ختم، بجلی کا یونٹ سستا کیا جائے۔ کسان خوشحال ہو گا تو پنجاب اور ملک خوشحال ہو گا۔ گندم کی بین الاضلاعی اور بین الصوبائی نقل و حرکت پر پابندی کا خاتمہ کیا جائے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی نے کہا کہ کیا جائے گندم کی

پڑھیں:

مسلم مالک غزہ میں اسرائیلی جارحیت روکنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں،حافظ نعیم الرحمن

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250917-01-14
آلور سیتار/قدح/ملائیشیا(جسارت نیوز) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے اسلامی ممالک کے حکمرانوں پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت روکنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں۔ملائیشین اسلامی پارٹی ’’پاس‘‘ کی خصوصی دعوت پر 71 ویں سالانہ مرکزی موتمر کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے اتحاد امت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ اسلامی ممالک کے درمیان معاشی و تجارتی تعاون کے فروغ اور نوجوانوں کے وفود کے تبادلے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی کیے بغیر امت اپنا کھویا ہوا عظیم ماضی واپس حاصل نہیں کر سکتی۔ امریکا اور دیگر استعماری طاقتیں اسلامی ممالک کے وسائل پر قابض ہیں، ان قوتوں سے چھٹکارا حاصل کرنا ہو گا۔ اسلامی ممالک کے حکمران وسائل کا رخ اپنے عوام کی جانب موڑیں۔جنوبی ایشیاسمیت دنیا بھر کی مختلف اسلامی تحریکوں کے قائدین، علما کرام اور پالیسی سازوں کی ایک بڑی تعداد ملائیشیا کی ریاست قدح کے دارالحکومت الورسیتار میں منعقد ہونے والی کانفرنس میں مدعو تھیں۔ مسلم امہ انٹرنیشنل فورم 2025(MUNIF) کے عنوان کے تحت ہونے والی کانفرنس سے نائب امیر جماعت اسلامی بنگلا دیش پروفیسر مجیب الرحمن اور دیگر کئی رہنماؤں و دانشوروں نے بھی خطاب کیا۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر عطا الرحمن بھی اس کانفرنس میں امیر جماعت کے ہمراہ ہیں۔دریں اثنا امیر جماعت اسلامی پاکستان نے ملائیشین اسلامک پارٹی جسے پین ملائیشین اسلامک پارٹی (PAS) بھی کہا جاتا ہے کے قائد عبدالہادی اواغ سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے مسئلہ فلسطین، جنوبی ایشیائی اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے مسائل پر گفتگو کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔حافظ نعیم الرحمن اور عبدالہادی اواغ میں اتفاق پایا گیا کہ اسلامی تحریکوں کو اتحاد امت، امن کے فروغ اور عوام کی ترقی کے لیے جدوجہد تیز کرنی چاہیے۔ امیر جماعت اسلامی نے اسلامی تحریکوں اور بالخصوص ان سے وابستہ نوجوانوں کے درمیان روابط کی ضرورت پر زور دیا۔ یاد رہے کہ عبدالہادی معروف عالمی اسلامی اسکالر، ملائیشیا کے سینئر سیاست دان اور سابق رکن پارلیمنٹ ہیں جنھوں نے ملائیشین پارلیمان میں بطور اپوزیشن لیڈر بھی خدمات سرانجام دی ہیں۔حافظ نعیم الرحمن نے صدر اسلامک سرکل آف ملائیشیا (ICM)ڈاکٹر حیات خان، صدرICM قدح ریاست روجھان سید سمیت دیگر قائدین سے بھی ملاقات کی اور فلسطین سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔

قدح، ملائیشیا: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن 71ویں سالانہ مرکزی موتمر کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں

متعلقہ مضامین

  • 15برس میں کراچی کی ترقی کے 3360 ارب روپے کھائے گئے: حافظ نعیم
  • پیپلز پارٹی کی 17سالہ حکمرانی، اہل کراچی بدترین اذیت کا شکار ہیں،حافظ نعیم الرحمن
  • گزشتہ 15 سال میں کراچی کی ترقی کے 3360 ارب روپے غبن کیے گئے، حافظ نعیم الرحمان
  • مسلم مالک غزہ میں اسرائیلی جارحیت روکنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں،حافظ نعیم الرحمن
  • اسلامی ملکوں کے حکمران وسائل کا رخ عوام کی جانب موڑیں: حافظ نعیم 
  • تعلیم اور ٹیکنالوجی میں ترقی کر کے ہی امت اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرسکتی ہے، حافظ نعیم
  • کسانوں سے گندم 2200 روپے میں خریدی گئی جو آج 4 ہزار تک چلی گئی ہے
  • پنجاب حکومت کی گندم جمع کرنے والے کسانوں کے گھر چھاپے نہ مارنے کی یقین دہانی
  • امریکہ ہر جگہ مسلمانوں کے قتل عام کی سرپرستی کر رہا ہے، حافظ نعیم
  • سیلاب کی تباہ کاریاں‘ کاشتکاروں کو مالی امداد فراہم کی جائے‘سلیم میمن