سابق کرکٹر باسط علی نے سلیکشن کمیٹی سے فوری مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کردیا۔

اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے دورہ نیوزی لینڈ کے دوران بدترین شکستوں پر سابق کرکٹر باسط علی نے سلیکشن کمیٹی کے فوری طور پر مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کیا۔

انکا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ علیم ڈار، عاقب جاوید، اسد شفیق، اظہر علی اور حسن چیمہ پر مشتمل سلیکشن کمیٹی کو ٹیم تشکیل دینے میں مہارت ہی حاصل نہیں، انہیں فوری طور پر عہدے چھوڑ دینے چاہیں۔

مزید پڑھیں: بدترین شکستوں پر چیئرمین پی سی بی سے استعفیٰ مانگ لیا، مگر کس نے؟

سابق کرکٹر نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی میں موجود اراکین کو نہیں معلوم کہ ٹیم کیسے تیار کی جاتی ہے، چیمپئینز ٹرافی سے اب تک سب فلاپ شو رہا، ایک ٹماٹر بیچنے والا بھی پوچھتا ہے کہ آپ نے چیمپئنز ٹرافی کیلیے ٹیم میں اسپنرز کیوں شامل نہیں کیے۔

مزید پڑھیں: پاکستان 12 کھلاڑیوں کیساتھ کھیل کر بھی ہار گیا، مگر کیسے؟

باسط علی نے کہا کہ عاقب جاوید کو بھی مستعفی ہونا چاہیے، اگر یہ لوگ مزید 4 ماہ رہے تو پھر ہم بنگلہ دیش سے بھی آنے والی سیریز ہار جائیں گے۔

مزید پڑھیں: بدترین شکستیں؛ پاکستان جلد "ایسوسی ایٹ ملک" بننے والا ہے؟

واضح رہے کہ آئندہ برس شیڈول ٹی20 ورلڈکپ کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان نے دورہ نیوزی لینڈ کے ٹی20 لیگ میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا، بابراعظم اور محمد رضوان جیسے پلیئرز کو باہر بٹھایا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: حارث کی جگہ نسیم بیٹنگ کیلئے کیسے آئے؟

دوسری جانب نیوزی لینڈ نے بھی اپنے اسٹارز کی آئی پی ایل کے باعث عدم دستیابی کی وجہ سے ینگسٹرز کو ہی کھلایا، جنھوں نے گرین شرٹس کو 5 ٹی20 میچز کی سیریز میں 1-4 سے جبکہ ون ڈے سیریز میں رضوان اور بابراعظم کی موجودگی میں سینئرز سے عاری کیوی ٹیم وائٹ واش کیا تھا۔

قبل ازیں سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے قومی ٹیم کی مسلسل ناکامیوں پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سلیکشن کمیٹی مزید پڑھیں

پڑھیں:

صدرمملکت کا پاکستان اور بنگلادیش کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں استقبالیہ

لاہورمیں پاکستان اور بنگلہ دیش کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں استقبالیہ سے صدر آصف زرداری  نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔کھیل باہمی رابطو ں کا اہم ذریعہ ہے۔انہوں نے کہا،،حالیہ سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی اچھی رہی،بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم  بھی اعلیٰ معیار کا کھیل پیش کررہی ہے۔صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا،،،میں اس نسل سے تعلق رکھتا ہوں جس نے ہمیں علیحدہ ہوتے دیکھا، آج کل کی نسل علیحدگی کے دکھ کی کیفیت کو نہیں جانتی،دونوں ممالک کو قریب لانے کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا،،بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم بطور سفیر پاکستان کا دورہ کررہی ہے،ایسے اقدامات کرنا ہوں گے جس سے دونوں ممالک کے عوام خوشحال ہوں

متعلقہ مضامین

  • وفاق سابق فاٹا اور پاٹا پر ٹیکس لگانے سے گریز کرے، علی امین گنڈاپور
  • کوئی شک نہیں، اسرائیل غزہ میں جنگی جرائم کا مرتکب ہوا؛ سابق امریکی ترجمان
  • اضافی لوڈشیڈنگ بند کرو، ورنہ نتائج کیلئے تیار ہوجاؤ، اپوزیشن لیڈر سندھ کا کے الیکٹرک کو الٹی میٹم
  • بنگلادیش نے پاکستان کیخلاف 13 سال پرانا ٹی ٹوئنٹی ریکارڈ توڑ دیا
  • تیسرا ٹی 20، پاکستان نے بنگلادیش کو وائٹ واش کر دیا
  • حسینہ واجد کو ایک اور جھٹکا، بنگلادیش میں کرنسی نوٹ سے شیخ مجیب کی تصویر ہٹادی گئی
  • تیسرا ٹی20؛ اہم میچ سے قبل بنگلادیش کو بڑا دھچکا
  • چین کسی بھی وقت تائیوان پر حملہ کرسکتا، شنگریلا ڈائیلاگ سیکیورٹی کانفرنس میں امریکی وزیر دفاع کا دعویٰ
  • صدرمملکت کا پاکستان اور بنگلادیش کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں استقبالیہ
  • پاکستان اور بنگلہ دیش کو قریب لانے کی ضرورت ہے،صدر آصف علی زرداری