پی ایس ایل میچز میں بیٹنگ جلد کیوں آئے؟ شاہین نے وجہ بتادی
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوران شاہین آفریدی نے اوپری نمبرز پر آکر بیٹنگ کرنے کی وجہ بتادی۔
کرکٹ پاکستان کو دیے گئے انٹرویو میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر اور لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوران اوپری نمبرز پر آکر کھیلنے کی حیران کُن وجہ سے پردہ اٹھادیا۔
فاسٹ بولر نے لاہور قلندرز کے بعض میچز میں جلد بیٹنگ کیلئے جانے پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں ٹیم کی ضرورت کیلئے ایسا کرتا ہوں، آپ نے دیکھا ہوگا کہ میں جب بھی بیٹنگ کیلیے گیا ہماری ٹیم کے 30 ،40 رنز پر 4،5 پلیئرز آؤٹ ہوچکے ہوتے تھے۔
مزید پڑھیں: قومی ٹیم کی کپتانی واپس لیے جانے پر شاہین نے لب کشائی کردی
انہوں نے کہا کہ بطور کپتان میں نہیں چاہتا تھا کہ میچ کو فنش کرنے والے بیٹرز مشکل وقت میں آکر وکٹ گنوا دیں، بولنگ یا بیٹنگ جو بھی ہو جب ٹیم کو ضرورت ہو تو میری کوشش خود آگے بڑھ کر ذمہ داری لینے کی کوشش کرتا ہوں۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل پر تنقید؛ کیا فرنچائز اونرز آپس میں الجھ پڑے؟
شاہین آفریدی نے کہا کہ اگر میں دباؤ کو خود جھیلوں تو ٹیم کیلیے یہ اچھا ہوتا ہے، میری وکٹ گر بھی گئی تو ٹیم کو اتنا نقصان نہ ہوگا لیکن اگر کچھ رنز بن گئے تو حریف پر پریشر پڑسکتا ہے۔
مزید پڑھیں: "سلیکشن کمیٹی گھر جائے! ورنہ گرین شرٹس بنگلادیش سے بھی ہارے گی"
انہوں نے کہا کہ میرا آل راؤنڈر بننے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، پہلے میری ذمہ داری بولنگ کرنا ہے، پھر اس کے بعد بیٹنگ آتی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پی ایس ایل کہا کہ
پڑھیں:
بھارتی کرکٹ بورڈ کی بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کو دھمکی، کرکٹ کھیلنے سے انکار
نئی دہلی (اوصاف نیوز)مقبوضہ کشمیر کےسیاحتی علاقے پہلگام میں بھارتی فالس فلیگ کے بعد بھارت جہاں پاکستان کیخلاف زہر اگل رہا ہے وہیں بھارتی کرکٹ بورڈ پاکستان اور انڈیا کے درمیان کرکٹ میچز میں سیاست کرنے لگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے زیر قبضہ مقبوضہ وادی کشمیر کے علاقے پہلگام میں دہشتگرد حملے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے مودی حکومت کے دباؤ میں پاکستان سے کسی بھی قسم کی کرکٹ کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ اور موجودہ سفارتی تعلقات کو دیکھتے ہوئے پاکستان کے ساتھ کسی بھی سطح پر کرکٹ میچز منعقد نہیں کیے جائیں گے۔
بھارتی بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی مسائل کی وجہ سے پاکستان کیساتھ کسی بھی قسم کی کرکٹ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، بھارتی کرکٹ بورڈ نے دھمکی دیتے ہوئے مزید کہا کہ آئی سی سی ایونٹس میں بھی پاک بھارت میچز پر نظرثانی کی جاسکتی ہے۔
دوسری جانب بھارتی بورڈ کے بیان کے بعد ایشیا کپ اور چیمپئینز ٹرافی جیسے ٹورنامنٹس پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔بی سی سی آئی کے بیان پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔
ڈی جی والڈ سٹی کامران لاشاری نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا