ہالی ووڈ کی مشہور زمانہ فرنچائز مشن: امپاسیبل سیریز کی نئی فلم ’دی فائنل ریکننگ‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

دو منٹ سے زائد دورانیے پر مشتمل اس اسٹنٹس سے بھرپور سنسنی خیز ٹریلر نے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔ اس میں شائقین کو بھرپور ایکشن، پرانی فلموں کے مناظر اور سپر اسٹار ٹام کروز کے دلچسپ اسٹنٹس دیکھنے کو ملتے ہیں۔

ٹریلر کا آغاز ٹام کروز (ایتھن ہنٹ) کے ہوائی جہاز سے لٹکنے کے سین سے ہوتا ہے، جبکہ پس منظر میں ایک آواز سنائی دیتی ہے: ’یہ سب سچ نہیں ہو سکتا۔‘ اس کے بعد فلم کی پرانی قسطوں کے اہم مناظر دکھائے جاتے ہیں جن میں ایتھن ہنٹ کے دل دہلا دینے والے ایکشن سین دکھائے گئے ہیں۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Tom Cruise (@tomcruise)

فلم میں اس بار خطرہ اور بھی بڑا دکھایا گیا ہے اور اسے سائنس فکشن ٹوئسٹ دیا گیا ہے۔ اس کی کہانی ایک باغی مصنوعی ذہانت (AI) جسے "دی اینٹٹی" کہا جا رہا ہے، کے گرد گھومتی ہے جبکہ دکھایا گیا ہے کہ دنیا تباہی کے دہانے پر ہے اور ایتھن ہنٹ اپنی ٹیم سے آخری بار اعتماد کرنے کی اپیل کرتا ہے۔

یاد رہے کہ کرسٹوفر میک کواری کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم 23 مئی کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ فلم کی کاسٹ میں ٹام کروز سمیت ہیلی ایٹویل، وِنگ ریمز، سائمن پیگ، ونیسا کربی اور ایسائی مورالز شامل ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: گیا ہے

پڑھیں:

گارڈ نہ گاڑی، حملے کے بعد سیف علی خان کا چونکا دینے والا انداز، موٹر سائیکل پر نکل آئے

بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان خود پر حملے کے کچھ ہی دنوں بعد ممبئی کی ٹریفک سے بچنے کیلئے موٹر سائیکل پر سواری کرتے دکھائی دیئے ہیں۔

اداکار سیف علی خان کی نئی ایکشن تھرلر فلم جیول تھیف – دی ہائسٹ بیگنز جلد ہی ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ فلم کی ریلیز سے قبل، انٹرنیٹ پر ایک دلچسپ ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں سیف علی خان سفید کُرتا پاجامہ پہنے ایک اسکوٹر پر سوار نظر آ رہے ہیں، جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔

تاہم کچھ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ان پر حال ہی میں ہونے والے حملے کے بعد اس طرح ان کا سڑکوں پر بغیر سیکیورٹی گھومنا ٹھیک نہیں ہے۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Manav Manglani (@manav.manglani)

فلم کی ہدایت کاری کوکی گلآتی اور رابی گریوال نے کی ہے۔ سیف علی خان فلم میں ’ریحان رائے‘ نامی ایک فراڈیے کا کردار ادا کر رہے ہیں، جسے ایک طاقتور جرائم پیشہ شخص (جیدیپ اہلاوت) کی جانب سے ایک قیمتی ہیرا، ’افریقی ریڈ سن‘، حاصل کرنے کے مشن پر مامور کیا جاتا ہے۔

یہ ایکشن تھرلر نیٹ فلکس اور مارفلیکس پکچرز کی مشترکہ پروڈکشن ہے، جسے سدھارتھ آنند اور ممتا آنند نے پروڈیوس کیا ہے۔

اس کے علاوہ، سیف علی خان راہول ڈھولکیا کی ایک دورِ ماضی پر مبنی فلم میں بھی جلوہ گر ہوں گے، جس میں وہ بھارت کے پہلے چیف الیکشن کمشنر ’سکمار سین‘ کا کردار نبھائیں گے۔

یاد رہے کہ سیف علی خان کی فلم ’جیول تھیف – دی ہائسٹ بیگنز‘ 25 اپریل کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • ایجنسیوں کی کلیئرنس کے بعد اوگرا میں تعیناتی کے لیے 3 نام فائنل
  • سپر نیچرل ایڈونچر سے بھرپور ’ویڈنزڈے سیزن 2‘ کا سنسنی خیز ٹیزر جاری
  • فلم بائیکاٹ کا خطرہ، پہلگام حملے پر فواد خان کا ردعمل بھی سامنے آگیا
  • پاکستانی سپر اسٹار فواد خان کی بالی ووڈ فلم ابیر گلال کی ریلیز خطرے،بائیکاٹ مہم زور پکڑ گئی۔
  • پہلگام حملے کے بعد فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ پر بھارت میں پابندی کا مطالبہ
  • الیکشن کمیشن فائنل آرڈر پاس نہیں کرے گا،چیف الیکشن کمشنر
  • گارڈ نہ گاڑی، حملے کے بعد سیف علی خان کا چونکا دینے والا انداز، موٹر سائیکل پر نکل آئے
  • ملک میں آج سے 27 اپریل تک شدید گرمی کی لہر ہوگی: این ڈی ایم اے
  • قتل کرنے کے بعد 7 سالہ بھانجی سے زیادتی کرنیوالے ماموں کے سنسنی خیز انکشافات
  • پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخاب؛ فیصلہ ہوچکا، فائنل آرڈر پاس نہیں کریں گے، چیف الیکشن کمشنر