میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ لاشوں پر سیاست نہیں ہونی چاہیئے، کسی کی ذات، قومیت کا مسئلہ نہیں، لاشوں پر سیاست نہیں ہوگی ہم نے شہر سے ٹریفک حادثات کو ختم کرنا ہے، کراچی میں رہنے والے ہر شہری کا مقدمہ میں لڑ رہا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ مرتضی وہاب کو میری مرسڈیز پر اعتراض ہے تو کیا وہ خود چنگچی پر آفس جاتے ہیں؟ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے میئر کراچی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صرف نیوز کانفرنسز کرتے ہیں کوئی کام بھی کرلیں، کبھی افطار تو کبھی شہداء کے اہل خانہ کی مدد پر تنقید سن رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مرتضی وہاب کو پڑھا لکھا آدمی سمجھتا تھا لیکن انہوں نے بہت چھوٹی بات کی ہے، مجھے کہا کہ بڑی گاڑی میں آتا ہوں، تو آپ کیا چنگچی میں آتے ہو؟اس موقع پر انہوں نے مرتضی وہاب کو موٹر سائیکل پر ساتھ بیٹھ کر کراچی کا چکر لگانے کی پیشکش کردی۔

انہوں نے کہا کہ آئیں پورا شہر گھومتے ہیں، میں بائیک چلاؤں گا آپ پیچھے بیٹھ جائیں۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ لاشوں پر سیاست نہیں ہونی چاہیئے، کسی کی ذات، قومیت کا مسئلہ نہیں، لاشوں پر سیاست نہیں ہوگی ہم نے شہر سے ٹریفک حادثات کو ختم کرنا ہے، کراچی میں رہنے والے ہر شہری کا مقدمہ میں لڑ رہا ہوں۔ واضح رہے کہ گورنر سندھ نے وزیراعظم شہباز شریف سے صوبے کیلئے 100 ارب روپے کی گرانٹ مانگ لی۔اس سلسلے میں کامران ٹیسوری نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھا، میئر کراچی کی جانب سے منصوبوں کی فہرست بھی ارسال کردی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: لاشوں پر سیاست نہیں کامران ٹیسوری نے گورنر سندھ نے کہا کہ انہوں نے

پڑھیں:

مراد سعید سب سے زیادہ ووٹ لینے والے سینیٹر ہیں، انہیں 26 ووٹ ملے : نصرت جاوید 

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی نصرت جاوید نے انکشاف کیاہے کہ مراد سعید ، مرزا آفریدی ، نورالحق قادری اور فیصل جاوید کو مجموعی طور 18 ووٹ اضافی ملے ہیں اور اگر یہ اضافی ووٹ خرم ذیشان کو مل جاتے تو وہ ساتویں سینیٹر بن جاتے لیکن یہ فارمولا گنڈا پور نے بنایا جس کی منظوری عمران خان نے دی ۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی نصرت جاوید کا کہناتھا کہ اب اس میں چالاکی دیکھیں، علی امین گنڈا پور کو سلام پیش کریں ، انہوں نے دیکھا کہ میرے قائد کی سوئی کس شخص پر اڑی ہوئی ہے ، قائد کی دانش میں کے پی کے میں ان کا سب سے زیادہ جوشیلا کارکن جو کہ لمبے عرصہ سے روپوش ہیں ، وہ مراد سعید ہیں ، مراد سعید کا نام اس فہرست میں سرفہرست ہے  اور وہ 8 اضافی ووٹوں سے سینیٹر بن جاتے ہیں، لطیفہ یہ ہے کہ وہ سب سے زیادہ ووٹ لینے والے سینیٹر شمار ہوتے ہیں، انہیں 26 ووٹ ملے ہیں، جبکہ سینیٹر بننے کیلئے  کم سے کم 18 ووٹ چاہیے تھے ۔  

بارشوں اور سیلاب سے قیمتی جانوں کا ضیاع، پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کی قیادت کا اظہارِ افسوس

نصرت جاوید نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دوسرے امیدوار فیصل جاوید کو 22 ووٹ ملے ہیں جبکہ مرزا آفریدی کو 21 اور نور الحق قادری کو بھی 21 ووٹ ملے ،  یعنی ان سب کو مجموعی طور پر 18 اضافی ووٹ ملے ،  اگر یہ 18  ووٹ خرم ذیشان کو مل جاتے تو ساتواں سینیٹر بن جاتے ، فارمولا علی امین گنڈا پور نے بنایا اور اس فیصلے کی منظوری عمران خان نے دی ، ہم کیوں نہ دل و جان سے اس بات پر یقین کریں کہ جوکچھ ہوا وہ بانی تحریک کی اجازت سے ہوا۔ 

علی امین گنڈا پور اتنے چالاک ہیں کہ انہیں معلوم تھا کہ ان کے قائد کی سوئی کس شخص پر پھنسی ہوئی ہے۔ مراد سعید کا نام سینیٹر لسٹ میں سر فہرست تھا اور آج وہ 8 ایکسٹرا ووٹوں سے سینیٹر بھی منتخب ہوجاتے ہیں۔ لطیفہ یہ کہ مراد سعید سب سے زیادہ ووٹ لینے والے سینیٹر ہیں۔ تحریک انصاف کے… pic.twitter.com/YY4sJLKDKh

— Public News (@PublicNews_Com) July 21, 2025

بلوچستان میں غیرت کے نام پر خاتون کے قتل پر مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی

مزید :

متعلقہ مضامین

  • سندھ حکومت بارشوں کے بڑے اسپیل سے نمٹنے کیلئے تیار(غیر قانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی جاری)
  • گورنر سندھ نے یکم سے 14 اگست تک معرکہ حق جشن آزادی تقریبات کی منظوری دے دی
  • اسلام آباد: لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ کیس: عمران اسماعیل کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • حب ڈیم کی نئی کینال کا کام مکمل، افتتاح 14 اگست کو کرینگے، میئر کراچی
  • لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس، سابق گورنر عمران اسماعیل کے ورانٹ گرفتاری جاری
  • حب ڈیم کی نئی کینال کا کام مکمل، افتتاح 14 اگست کو کریں گے: میئر کراچی
  • گورنر سندھ کی ہدایت پر حیدر آباد بزنس کمیونٹی سیل قائم
  • مراد علی شاہ کی کے فور اور بی آر ٹی کے کام کو ستمبر میں شروع کرنیکی ہدایت
  • کراچی کی مخدوش عمارتیں مکینوں سے خالی کروا کے بلڈرز کو فروخت کی جاسکتی ہیں، ایم کیو ایم
  • مراد سعید سب سے زیادہ ووٹ لینے والے سینیٹر ہیں، انہیں 26 ووٹ ملے : نصرت جاوید