امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مختلف ممالک پر ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد عالمی منڈیوں میں بھونچال آگیا ہے، ٹرمپ ٹیرف کی وجہ سے پاکستان بھی متاثر ہوا ہے، اور اب خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس ٹیرف کی وجہ سے پاکستان میں آئی فون کی قیمتیں 10 لاکھ روپے سے بھی تجاوز کر سکتی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایپل کا ہر سال نیا ماڈل مارکیٹ میں دستیاب ہوتا ہے، اور ایک اندازے کی مطابق کمپنی ہر سال 22 کروڑ آئی فون فروخت کرتی ہے۔ اس کے سب سے بڑے خریدار امریکا، چین اور یورپ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں ٹرمپ ٹیرف: عالمی مارکیٹ میں کس ملک کو کتنا نقصاں ہوا؟

آئی فون 16 کے سب سے سستے ماڈل کی امریکا میں قیمت 799 ڈالر ہے جو پاکستانی 2 لاکھ 24 ہزار روپے بنتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی ٹیرف کے بعد اسی فون کی قیمت 1142 ڈالر تک جا سکتی ہے، جو پاکستانی 3 لاکھ 20 ہزار روپے بنتے ہیں۔ اگر ایپل کی جانب سے یہ بوجھ صارفین پر ڈالا جاتا ہے تو یہ قریباً 43 فیصد اضافہ ہوگا۔

اس وقت ایپل کے سب سے مہنگے ماڈل آئی فون 16 پرومیکس کی قیمت 1599 ڈالر ہے جو پاکستانی 4 لاکھ روپے بنتے ہیں، اگر اس میں 43 فیصد اضافہ شمار کیا جائے تو یہ قیمت 2300 ڈالر یعنی پاکستانی ساڑھے 4 لاکھ روپے ہو جائے گی۔

پاکستان میں ایپل کے ڈسٹری بیوٹر مرکنٹائل نے میڈیا کو بتایا کہ ملک میں آئی فون 16 کے سب سے سستے ماڈل کی قیمت 3 لاکھ 17 ہزار روپے اور سب سے مہنگے ماڈل آئی فون 16 پرو میکس کی قیمت 6 لاکھ 24 ہزار روپے ہے۔

پاکستان میں آئی فون کی قیمت امریکا کے مقابلے میں پہلے ہی 40 فیصد زیادہ ہے، اگر اس حساب سے دیکھا جائے تو پاکستان میں آئی فون کے بعض ماڈلز کی قیمتیں 10 لاکھ روپے کی سطح بھی عبور کر سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں ٹرمپ ٹیرف: اپنی خودمختاری اور ترقیاتی مفادات کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے، چین

یہاں یہ واضح رہے کہ آئی فون تیار کرنے والی کمپنی ایپل نے ٹرمپ ٹیرف کے بعد ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا کہ مستقبل میں اس کی پالیسی کیا ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

10 لاکھ wenews آئی فون قیمتیں امریکی صدر بھونچال ٹرمپ ٹیرف خدشہ عالمی منڈیاں وی نیوز.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: 10 لاکھ ا ئی فون قیمتیں امریکی صدر بھونچال ٹرمپ ٹیرف عالمی منڈیاں وی نیوز پاکستان میں ا ئی فون فون کی قیمت ٹرمپ ٹیرف ہزار روپے لاکھ روپے کے سب سے ئی فون 16

پڑھیں:

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ

اسلام آباد: مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں برینٹ کروڈ پہلی بار 100 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گیا، جبکہ امریکی خام تیل بھی 90 ڈالر فی بیرل سے اوپر پہنچ گیا۔

تازہ عالمی مارکیٹ رپورٹس کے مطابق خطے میں جاری غیر یقینی صورتحال اور سپلائی میں ممکنہ رکاوٹوں کے خدشات نے خام تیل کی قیمتوں کو نئی بلند ترین سطح پر پہنچا دیا ہے۔

ماہرین توانائی کا کہنا ہے کہ اگر مشرق وسطیٰ کی صورتحال مزید کشیدہ ہوئی اور تیل کی ترسیل متاثر ہوئی تو برینٹ کروڈ کی قیمت 120 ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی ہے۔

تیل کی قیمتیں کیوں بڑھ رہی ہیں؟

تجزیہ کاروں کے مطابق ایران سے تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات، بحیرہ احمر میں حوثیوں کی جانب سے بحری سرگرمیوں میں رکاوٹ اور اہم تجارتی راستوں پر بڑھتے ہوئے خطرات نے عالمی توانائی مارکیٹ کو شدید دباؤ میں ڈال دیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران کے اہم آئل ٹرمینل جزیرہ خارگ کو کسی بھی ممکنہ نقصان یا تیل کی صنعت میں ہڑتال کی صورت میں عالمی سطح پر سپلائی مزید متاثر ہو سکتی ہے، جس سے قیمتوں میں مزید تیزی آنے کا امکان ہے۔

پاکستان پر کیا اثر پڑ سکتا ہے؟

توانائی ماہرین کے مطابق اگر عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت اسی رفتار سے بڑھتی رہی تو پاکستان میں بھی پیٹرول، ڈیزل اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ ٹرانسپورٹ، بجلی کی پیداوار، صنعتی لاگت اور مہنگائی پر بھی اس کے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ عالمی تیل منڈی میں جاری غیر یقینی صورتحال برقرار رہی تو نہ صرف توانائی کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں بلکہ عالمی معیشت اور سپلائی چین بھی شدید دباؤ کا شکار ہو سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایرانی ٹماٹر بھی ریلیف نہ لا سکے، کراچی میں قیمتیں آسمان پر
  • ٹرمپ انتظامیہ نے 60 تجارتی شراکت داروں پر نئے ٹیرف عائد کر دیئے
  • ٹرمپ کا نیا ٹیرف پاکستان، بھارت، چین، یورپی یونین سمیت 60 شراکت داروں پر آج سے نافذ
  • چیری نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز کی قیمتیں بڑھا دیں
  • سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ٹرمپ کا نیا حربہ، عالمی درآمدات پر نئے ٹیرف کا نفاذ
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا،نئی قیمتیں جانئے
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ