پاکستانی طلبا کے لیے امریکی گلوبل انڈرگریجویٹ ایکسچینج پروگرام بند
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
امریکا نے گزشتہ پاکستانی طلبا کے لیے 15 برسوں سے جاری گلوبل انڈر گریجویٹ نامی اہم تبادلہ پروگرام بند کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہارورڈ یونیورسٹی کن طالبعلوں سے ٹیوشن فیس وصول نہیں کرے گی؟
امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے لیے گلوبل انڈرگریجویٹ ایکسچینج پروگرام (گلوبل یوگارڈ) کا اختتام کر دیا گیا ہے۔
یونائیٹڈ اسٹیٹس ایجوکیشنل فاؤنڈیشن ان پاکستان کے مطابق یہ پروگرام گزشتہ 15 سالوں سے کامیابی کے ساتھ جاری تھا لیکن اب مزید پیش نہیں کیا جائے گا۔
یو ایس ای ایف پی نے اپنے اعلامیے میں کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ یہ خبر خاص طور پر ان طلبا کے لیے مایوس کن ہو سکتی ہے جنہوں نے اس سال درخواست دی تھی اور اس موقعے کا انتظار کر رہے تھے۔
مزید پڑھیے: پاکستانی طلبا کے لیے چین میں مکمل مفت تعلیم کے مواقع، اپلائی کرنا نہایت آسان
اعلامیے میں کہا گیا کہ گلوبل یوگرڈ پروگرام نے ہزاروں طلبا کو نہ صرف تعلیمی ترقی بلکہ ثقافتی تبادلے اور قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دینے میں مدد دی۔
https://twitter.
انہوں نے طلبا کے جذبے اور تعلیمی بہتری کے عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ اگرچہ یہ باب بند ہو رہا ہے لیکن طلبا دیگر تبادلہ پروگراموں اور وظائف کی تلاش جاری رکھیں جو ان کے خوابوں سے ہم آہنگ ہوں۔
یو ایس ای ایف پی نے پروگرام کے اختتام کا اعلان اپنی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکی پروگرام امریکی ویزا پاکستانی طلبا گلوبل انڈرگریجویٹ ایکسچینج پروگرام یوگارڈذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکی پروگرام امریکی ویزا پاکستانی طلبا پاکستانی طلبا طلبا کے لیے
پڑھیں:
حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث افغان شہری سمیت 3 ملزمان گرفتار
---فائل فوٹووفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے کارروائی کے دوران حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث اشتہاری سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں افغان شہری بھی شامل ہے، ملزمان کو مختلف چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران پنجاب کے شہر نوشہرہ اور لاہور سے گرفتار کیا گیا ہے۔
ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان سے موبائل فون، حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق شواہد برآمد کر لیے ہیں۔