میٹا کا نوجوانوں کی آن لائن حفاظت کے لیے اہم اقدام
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی متعارف کرائی گئی پیرنٹل کنٹرول اپ ڈیٹ کے بعد اب 16 برس سے کم عمر صارفین انسٹاگرام پر لائیو اسٹریمنگ فیچر استعمال نہیں کر سکیں گے۔
میٹا کا کہنا تھا کہ 16 برس سے کم عمر انسٹاگرام صارفین کو ڈائریکٹ میسجز میں مشکوک تصاویر کو خودبخود دھندلا کر دینے والے فیچر کو بند کرنے کے لیے والدین کی اجازت درکار ہوگی۔
یہ اپ ڈیٹس سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ٹِین اکاؤنٹ سسٹم کی ایک توسیع کا حصہ ہے جس کو گزشتہ ستمبر میں متعارف کرایا گیا تھا (اور 16 برس سے کم عمر کسی بھی صارف کو ڈیفالٹ موڈ پر ٹِین اکاؤنٹ میں شامل کر دیا گیا تھا) جو کسی اکاؤنٹ کو خودبخود پرائیویٹ کر دیتا ہے، میسج کرنے کی سہولت کو کم کر دیتا ہے اور صارف کو میٹا کی حساس کانٹینٹ کی سیٹنگز میں سخت ترین کیٹیگری میں ڈال دیتا ہے۔
میٹا کا کہنا تھا کہ کمپنی فیس بک اور فیس بک میسنجر دونوں کے لیے ٹِین اکاؤنٹس متعارف کرانے جارہی ہے۔
کمپنی کے مطابق ستمبر کے بعد سے عالمی سطح ہر تقریباً 5 کروڑ 40 لاکھ نوعمر صارفین کو ٹِین اکاؤنٹس میں منتقل کیا جا چکا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
امریکہ ،وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر پابندیاں عائد
واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی صدر دفتر وائٹ ہاؤس نےصحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد کر دیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صحافی اب پریس سیکرٹری اور دیگر اعلیٰ حکام کے دفاتر میں بغیر اجازت داخل نہیں ہو سکیں گے، نئی پالیسی کے تحت “اپر پریس روم” میں داخلہ پیشگی اپائنٹمنٹ پر ممکن ہو گا۔
اعلامیے کے مطابق صحافیوں کے داخلے پر پابندی کا فیصلہ فوری طورپر نافذ العمل ہوگا، اقدام حساس معلومات کے تحفظ کے لیے اٹھایا گیا ہے، یاد رہے کہ پینٹاگون میں گزشتہ ماہ نافذ کی گئی اسی نوعیت کی پابندیوں کے بعد یہ دوسرا اقدام ہے۔