مستونگ، بی این پی سربراہ اختر مینگل کا دھرنا 12ویں روز بھی جاری
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
اختر مینگل کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ و دیگر خواتین کی رہائی تک دھرنا جاری رکھیں گے۔ آج صادق سنجرانی نے مذاکرات کے سلسلے میں اختر مینگل سے ملاقات کی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر جان مینگل اور کارکنوں کی جانب سے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ و دیگر خواتین کی رہائی کے لئے مستونگ میں لکپاس کے مقام پر احتجاجی دھرنا آج 12ویں روز بھی جاری رہا۔ آج سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے مذاکرات کے سلسلے میں اختر مینگل سے ملاقات کی اور معاملات طے کرنے کی کوشش کی۔ تاہم وہ اختر مینگل کا احتجاج ختم کروانے میں ناکام رہیں۔ بی این پی سربراہ اختر مینگل نے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ و دیگر خواتین کی رہائی کیلئے وڈھ سے کوئٹہ تک لانگ مارچ کا آغاز کیا تھا، تاہم حکومت نے کوئٹہ میں داخل ہرنے کے راستے بند کر دیئے، جس کے باعث اختر مینگل نے لکپاس کے مقام پر ہی دھرنا دے دیا۔ انہیں حکومت شہر میں داخل ہونے نہیں دے رہی ہے۔ بی این پی سربراہ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی رہائی تک دھرنا جاری رکھیں گے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اختر مینگل کی رہائی
پڑھیں:
وزیراعظم کی مستونگ میں پولیو ٹیم پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت
وزیر اعظم شہاز شریف--- فائل فوٹووزیراعظم شہباز شریف نے مستونگ میں انسدادِ پولیو ٹیم پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔
ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ معصوم شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والے انسانیت کے دشمن دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ اس قسم کے واقعات حکومت پاکستان کے ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم میں کوئی کمی نہیں لا سکتے۔
مستونگ کے علاقے کلی تیری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ عوام مایوس نہ ہوں، اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر ان کا مستقبل محفوظ بنائیں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ انسدادِ پولیو مہم ہر صورت میں مکمل تحریک کے ساتھ جاری رہے گی۔