اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سی پیک کے جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس وزارت منصوبہ بندی میں منعقد ہوا جس کی صدارت وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کی۔ اجلاس میں وزارت خارجہ، داخلہ، مواصلات، اقتصادی امور، پیٹرولیم، تجارت، خوراک و زراعت، سائنس و ٹیکنالوجی، بحری امور، سرمایہ کاری بورڈ، پلاننگ کمیشن اور دیگر وفاقی و صوبائی اداروں کے سینئر نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کی روشنی میں سی پیک کے مختلف منصوبوں میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ بتایا گیا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے چیئرمین کی قیادت میں ماہرین پر مشتمل ایک وفد اپریل 2025ء  میں چین کا دورہ کرے گا تاکہ قراقرم ہائی وے منصوبے کے عملی مراحل کو حتمی شکل دی جا سکے۔ اس موقع پر ہائی وے کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا گیا، جس کی تکمیل دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے تناظر میں نہایت اہم ہے۔ زرعی تعاون سے متعلق مشترکہ ورکنگ گروپ کا چوتھا اجلاس 22 اپریل 2025ء  کو بیجنگ میں منعقد ہو گا، جس میں شرکت کے لیے پاکستانی وفد چین روانہ ہوگا۔ وزارت خوراک و زراعت نے آگاہ کیا کہ 300 پاکستانی زرعی ماہرین کی پہلی کھیپ 15 اپریل کو جدید زرعی تربیت کے لیے چین روانہ کی جائے گی۔ اجلاس کے دوران سی پیک کے تحت ملنے والے زرعی آلات کی ترسیل میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ متعلقہ وزارت کو ہدایت کی گئی کہ ان آلات کی فوری تقسیم کو یقینی بنایا جائے اور اس عمل کو تیز رفتار بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔ گوادر میں نمکین پانی کو قابل استعمال بنانے والے پلانٹ کی فوری فعالی کے لیے بھی ہدایات جاری کی گئیں۔ متعلقہ اداروں کو تاکید کی گئی کہ اس ہفتے کے اندر تمام رکاوٹیں دور کر کے پلانٹ کو مکمل طور پر فعال بنایا جائے۔ اسی طرح وزارت توانائی کو ہدایت دی گئی کہ گرمیوں کے دوران گوادر شہر میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ سی پیک کے خصوصی اقتصادی زونز کی ترقی کا جائزہ لیتے ہوئے زور دیا گیا کہ عالمی رحجانات کے مطابق ایک مربوط مارکیٹنگ حکمت عملی تیار کی جائے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سی پیک کے ہائی وے کے لیے

پڑھیں:

سندھ:موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور زرعی شعبے کو محفوظ بنانے کیلئے جامع منصوبہ تیار

کراچی (نیوز ڈیسک)سندھ حکومت نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور زرعی شعبے کو محفوظ بنانے کے لیے جامع منصوبہ تیار کر لیا۔

وزیر زراعت سردار محمد بخش مہر کا کہنا ہے کہ کلائمیٹ اسمارٹ ایگریکلچرمنصوبہ2028 تک جاری رہے گا جس کے تحت زرعی پیداواربڑھانے کیلئے کسانوں کو تربیت دی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 180 فیلڈ اسکول قائم کرکے ساڑھے 4 ہزار کسانوں کو تربیت دی جائے گی، اس حوالے سے سکھر، میرپورخاص اور بدین میں بھی فیلڈ اسکول قائم کیے ہیں۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • میئر نے نیشنل ہائی وے تک فلائی اوور منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا
  • سندھ حکومت کا کسانوں کیلئے معاونتی پیکج تیار، اعلان آئندہ ہفتے ہوگا
  • سندھ حکومت نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے کسانوں کی تربیت شروع کر دی
  • سندھ حکومت نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے کسانوں کی تربیت شروع کردی
  • سندھ:موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور زرعی شعبے کو محفوظ بنانے کیلئے جامع منصوبہ تیار
  • اسلام آباد ہائی کورٹ کا چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا حکم
  • پیٹرول کی قیمت برقرار، ہائی اسپیڈ ڈیزل 2روپے 78پیسے فی لیٹر مہنگا
  • اسرائیل کے انسانیت کیخلاف جرائم کو روکنے کیلئے عرب ٹاسک فورس تشکیل دی جائے، وزیراعظم کا عرب اتحاد ہنگامی اجلاس سے خطاب
  • سپریم کورٹ بلڈنگ کمیٹی کا اجلاس، کراچی برانچ رجسٹری کے ماسٹر پلان کی منظوری
  • راولپنڈی اسلام آباد کے لیے بڑا منصوبہ؛ جڑواں شہروں کے درمیان جدید و تیز رفتار ٹرین چلے گی