سکردو، سرکاری گاڑی نے خاتون کو کچل دیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
لواحقین نے کہا کہ سرکاری گاڑی نے تیز رفتاری میں آکر خاتون کو کچل دیا جس کے نتیجے میں خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔ سرکاری گاڑی نمبر جی ایل ٹی جی 786 تیز رفتاری کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ سکردو میں سرکاری گاڑی نے خاتون کو کچل دیا، خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق بگاردو کے مقام پر سرکاری گاڑی نے خاتون کو کچل دیا واقعے کے بعد لواحقین اور سینکڑوں لوگوں نے متوفیہ کی میت کو سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔ لواحقین نے کہا کہ سرکاری گاڑی نے تیز رفتاری میں آکر خاتون کو کچل دیا جس کے نتیجے میں خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔ سرکاری گاڑی نمبر جی ایل ٹی جی 786 تیز رفتاری کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوئی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سرکاری گاڑی نے تیز رفتاری
پڑھیں:
²بلوچستان: تربت میں گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملے میں 5 افراد جاں بحق
صوبہ بلوچستان کے شہر تربت کے قریب سرحدی علاقے میں گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ سرحدی علاقے مند شند میں گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم حملے کا نشانہ بنایا گیا.جس کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔دہشتگردوں نے ضلع کیچ کی تحصیل دشت اور مند کے درمیانی علاقے شند میں گاڑی کو دیسی ساختہ بم ( آئی ای ڈی) سے حملے کا نشانہ بنایا ہے۔یہ حملہ بلوچستان میں جاری دہشت گردی کی لہر کا تسلسل ہے. جس میں دشمن عناصر دہشتگردی کی کارروائیاں کر رہے ہیں۔