لاہور سمیت صوبہ بھر سے 6132 غیر قانونی مقیم افراد ڈی پورٹ
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
علی ساہی:غیر قانونی مقیم تارکین کے انخلا کی مہم، لاہور سمیت صوبہ بھر سے 6132 غیر قانونی مقیم افراد ڈی پورٹ کروا دیئے گئے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ مہم کے دوران 8227 سے زائد غیر قانونی مقیم باشندوں کو ہولڈنگ سنٹرز پہنچایا جا چکا، 2095غیر قانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔
لاہور میں 5، صوبہ بھر میں 46 ہولڈنگ سنٹرز قائم ہیں، پاکستان عالمی قوانین کے تحت ڈی پورٹیشن پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
89ہزار کے قریب غیر قانونی مقیم افراد کا ڈیٹا موجودہے ،وفاقی حکومت، حساس ادارے ڈی پورٹیشن مہم کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔
غیر قانونی مقیم شہریوں کے پنجاب سے انخلا کے دوران سکیورٹی ہائی الرٹ ہے، انخلا کے عمل کے دوران ہیومن رائٹس کو مکمل طور پر مدنظر رکھا جا رہا ہے،سی سی پی او لاہور، آر پی اوز، ڈی پی اوز انخلا مہم کے عمل میں تیزی لائیں۔
سریے اور سیمنٹ کی تازہ ترین قیمتیں سامنے آگئیں
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: غیر قانونی مقیم افراد
پڑھیں:
کراچی، صدر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ، دو افراد زخمی
کراچی:شہر قائد میں صدر کے علاقے سیون ڈے کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی شناخت علی اور محمد مہر خان کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر پیش آیا۔