بھارتی کھلاڑی پر آئی پی ایل میں لاکھوں روپے کا جرمانہ عائد
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
انڈین پریمیئر لیگ میں رائل چیلنجرز بینگالورو (آر سی بی) کے کپتان رجت پاٹیدار پر ممبئی انڈینز کے خلاف میچ میں سلو اوور ریٹ پر 12 لاکھ بھارتی روپے کا جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ یہ آئی پی ایل 2025 میں سلو اوور ریٹ پر عائد کیا جانے والا پہلا جرمانہ ہے۔
آئی پی ایل میں پہلی بار کپتانی کرنے والے رجت پاٹیدار نے پیر کے روز ممبئی انڈینز کے خلاف اپنی قائدانہ صلاحیت کو بروئے کار لاتے ہوئے سنسنی خیز مقابلہ 12 رنز سے جیتا۔
البتہ گیند بازوں کو درست طریقے سے استعمال کرنے کی غرض سے وقت ضائع ہونے پر ان کو جرمانے کا سامنا کرنا پڑ گیا۔
واضح رہے رواں سیزن میں رائل چیلنجرز کے رجت پاٹیدار نے کولکتہ نائٹ رائڈر کو کولکتہ میں، چنئی سپر کنگز کو چیپک میں اور ممبئی انڈینز کو وانکھڈے میں شکست دے کر اپنے چار میچز میں تین فتوحات سمیٹنے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن سنبھالی ہوئی ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بھارتی کرکٹرز پر پاکستانی نیٹ بولرز کے ساتھ تصاویر پر بھی پابندی عائد
بھارتی کرکٹرز پر پاکستانی نیٹ بولرز کے ساتھ تصاویر کھنچوانے پر بھی پابندی عائدکردی گئی۔
ایک رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے نیٹس میں پریکٹس کرانے کیلیے آنے والے کلب کرکٹرز پر موبائل فونز سے تصاویر لینے پر پابندی عائد کردی ہے۔
عام طور پر مہمان سائیڈز کو دبئی کے مختلف کلبز کے بولرز پریکٹس کراتے ہیں۔
اس مرتبہ پاکستانی نیٹ بولرز کے بھارتی کھلاڑیوں کے ساتھ تصاویر لینے پر نہ صرف پابندی عائد کردی گئی ہے بلکہ اس مقصد کیلیے جو بھی کلب کرکٹرز آتے ہیں ان سے موبائل فون لے لیے جاتے اور جب ٹیم اپنا سامان پیک کرکے واپس روانہ ہوتی تب ہی یہ موبائل واپس کیے جاتے ہیں۔