بالی ووڈ کی بےباک اداکارہ بی جے پی کی ایم پی اور لوگ سبھا کی رُکن کنگنا رناوت 1 لاکھ روپے کا بجلی کا بِل موصول ہونے پر ریاستی حکومت پر برس پڑیں۔

کنگنا رناوت نے حال ہی میں ریاست ہماچل پردیش میں موجود اپنے منالی کے گھر (جہاں وہ رہائش پذیر نہیں ہیں) کے لیے 1 لاکھ روپے کا بجلی کا بل وصول کرنے کے بعد ہماچل پردیش حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

لوک سبھا رُکن نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک غیر آباد گھر کے لیے جہاں کوئی رہتا ہی نہیں اتنا زیادہ بل بھیجنا ریاست کی طرز حکمرانی پر بری طرح جھلکتا ہے۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

اداکارہ نے بھاری بل موصول ہونے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’اس مہینے میرے منالی کے گھر کا 1 لاکھ بجلی کا بل آیا جہاں میں رہتی بھی نہیں ہوں، اتنی دردشا کی ہوئی ہے، ہم پڑھتے ہیں تو شرمندگی ہوتی ہے کہ یہ کیا ہو رہا ہے‘۔

کنگنا نے یہ تبصرے ہماچل پردیش میں ایک سیاسی تقریب کے دوران کیے، جہاں انہوں نے اپنی پارٹی کے لوگوں پر زور دیا کہ وہ ریاست کے حالات کو بہتر بنانے کے لیے کام کریں۔

یاد رہے کہ کنگنا رناوت نے 2024 میں سیاسی دنیا میں قدم رکھا۔ انہوں نے منڈی، ہماچل پردیش سے لوک سبھا کا الیکشن لڑا اور فاتح بن کر ابھری۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہونے اور منڈی پارلیمانی سیٹ جیتنے کے بعد سے، وہ پارٹی کے لیے حمایت میں آواز اٹھا رہی ہیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کنگنا رناوت بجلی کا کے لیے

پڑھیں:

عوام پر مزید بوجھ؛ کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی  مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد:

کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو فی یونٹ 19 پیسے اضافے کی درخواست دے دی ہے۔ سی پی پی اے کی جانب سے یہ اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اگست کے لیے مانگا گیا ہے جس پر سماعت 29 ستمبر کو ہوگی۔

درخواست میں بتایا گیا کہ اگست میں مجموعی طور پر 14 ارب 22 کروڑ یونٹس بجلی پیدا کی گئی جن میں سے 13 ارب 71 کروڑ 50 لاکھ یونٹس تقسیم کار کمپنیوں کو فراہم کی گئیں۔ بجلی کی اوسط لاگت 7 روپے 50 پیسے فی یونٹ رہی جب کہ ریفرنس لاگت 7 روپے 31 پیسے فی یونٹ مقرر تھی۔

ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا، یعنی قیمت میں اضافے کے نتیجے میں ملک بھر کے بجلی صارفین متاثر ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • عوام پر مزید بوجھ، کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی مہنگی ہونے کا امکان
  • بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر کے شوہر نے کنگنا رناوت کو ’خراب سیاستدان‘ قرار دے دیا
  • عوام پر مزید بوجھ؛ کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی  مہنگی ہونے کا امکان
  • بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان
  • اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش میں شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ ‘18 افراد ہلاک
  • ’ایسی چیزیں قبول نہیں کروں گی‘، سیلاب زدگان کے لیے غیر معیاری سامان ملنے پر حدیقہ کیانی پھٹ پڑیں
  • سابقہ دور حکومت میں 39 کروڑ سے زائد رقم کی عدم وصولی کی نشاندہی
  • سچ بولنے والوں پر کالے قانون "پی ایس اے" کیوں عائد کئے جارہے ہیں، آغا سید روح اللہ مہدی
  • کوویڈ کے دوران بابا نے اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا تو ہمیں دھمکیاں موصول ہوئیں: تارا محمود
  • اقوامِ متحدہ میں دو ریاستی حل کی قرارداد