WE News:
2025-11-04@06:13:07 GMT

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھنے میں آ رہی ہے،  پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2000 روپے کمی ہو گئی ہے۔

ملک میں فی تولہ سونا 2000 روپے کمی کے بعد 318000 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 1715 روپے کمی کے بعد 272633 روپے کا ہو گیاہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 249922 روپے ہوگئی۔

جبکہ عالمی بازار میں سونا 28 ڈالر کمی کے بعد 3010 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ڈالر سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں کمی فی تولہ سونا.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ڈالر سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں کمی فی تولہ سونا سونے کی قیمت میں

پڑھیں:

تربیلا ڈیم کی مٹی میں 636ارب ڈالر مالیت کے سونے کے ذخائر کا انکشاف

تربیلا ڈیم کی مٹی میں 636ارب ڈالر مالیت کے سونے کے ذخائر کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 3 November, 2025 سب نیوز

کراچی(آئی پی ایس )چیئرمین ائیر کراچی و معروف بزنس مین حنیف گوہر نے انکشاف کیا ہے کہ تربیلا ڈیم کی مٹی میں 636 ارب ڈالر مالیت کے سونے کے ذخائر موجود ہیں، وزیراعظم اور آرمی چیف کو اس پر بریفنگ دی جاچکی ہے، آرمی چیف نے اس معاملے پر فوری طور پر مثبت جواب دیا ہے۔
کراچی پریس کلب میں میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ تربیلا ڈیم کی مٹی میں سونے کی موجودگی کی تصدیق کے لیے ہم نے غوطہ خوروں کے ذریعے ڈیم کے اندر مٹی کے نمونے حاصل کیے، سیمپلز کو ہم نے لیبارٹری میں اسٹڈی کیا اور اس میں سونے کی آمیزش کی شرح نکالی بعدازاں اس نتیجے کو سونے کی آمیزش والے ایریے کی کیوبک فٹ مٹی سے ملٹی پلائی کیا اس کے بعد یہ نتیجہ سامنے آیا کہ یہاں 636 ارب ڈالر مالیت کا سونا موجود ہوگا۔حنیف گوہر نے کہا کہ ہم نے وزیراعظم اور آرمی چیف کو آگاہ کیا کہ تربیلا ڈیم میں سونے کے ذخائر موجود ہیں ڈیم کی مٹی نکالنے کی اشد ضرورت ہے، تربیلا ڈیم کو بنے ساٹھ برس ہوگئے اور ایک بار بھی اس کی مٹی نہیں نکالی گئی، میں نے یہ تمام گزارشات آرمی چیف کو پیش کیں انہوں نے ایس آئی ایف سی کے سربراہ جنرل سرفراز کی ڈیوٹی لگائی جس کے بعد میں نے جی ایچ کیو جاکر جنرل سرفراز کو بریفنگ دی، انہوں نے معاملہ اس وقت کے چیئرمین واپڈا سجاد غنی کے حوالے کیا۔
حنیف گوہر نے کہا کہ سجاد غنی سے اس حوالے سے بات ہوئی جس پر ہم نے انہیں کہا کہ وہ یہ پروجیکٹ خود کرلیں اگر نہیں کریں تو ہماری کمپنی موجود ہے ہم سرمایہ کاری بھی خود کریں گے اور سارا سونا نکال پر ملک کے حوالے کردیں گے اس پر ہم حکومت کے جواب کے منتظر ہیں۔ حنیف گوہر نے مزید کہا کہ اگر وہ یہ پروجیکٹ کریں تو ٹھیک اگر ہمارے حوالے کریں تو ہماری ٹیم تیار ہے، میں ہالینڈ میں اس حوالے سے بات کرکے آیا ہوں، ڈریجنگ کا سب سے بڑا کام ہالینڈ میں ہوتا ہے، ایمسٹرڈیم اور کینیڈا میں ہمارے پارٹنر موجود جن سے میٹنگ کرچکا، حکومت ہمیں اجازت دے تو ہم اس پروجیکٹ کو پورا کرنے کے لیے بالکل تیار ہیں، تربیلا کے یہ سونے کے ذخائر ملکی قرضہ اتار دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں ائیرکراچی کا ڈومیسٹک آپریشن 23 مارچ سے شروع کردیا جائے گا، ائیر کراچی کے لیے کم از کم تین اور زیادہ سے زیادہ پانچ ائیربس جہاز دستیاب ہوں گے، ائیر کراچی کا ڈومیسٹک آپریشن ایک سال جاری رہے گا اس کے بعد انٹرنیشنل آپریشن شروع ہوگا۔حنیف گوہر کا کہنا تھا کہ حیدرآباد میں پہلی بارفور اسٹار ہوٹل بنایا جارہا ہے جوکہ پانچ ایکڑ رقبے پر محیط ہوگا، کنسٹرکشن انڈسٹری کی ترقی کے بغیر ملک کا بجٹ خسارہ دور نہیں ہوسکتا، کراچی میں سسٹم اب فرنٹ فٹ پر نہیں بیک فٹ پر کام کررہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرملک میں مہنگائی ایک سال کی بلند ترین سطح 6.24فیصد تک پہنچ گئی، متعدد اشیا مہنگی ہو گئیں ملک میں مہنگائی ایک سال کی بلند ترین سطح 6.24فیصد تک پہنچ گئی، متعدد اشیا مہنگی ہو گئیں ستائیسویں آئینی ترمیم ،فیلڈ مارشل کاعہدہ آئینی بنانے کیلئے آرٹیکل243میں ترمیم کی جائیگی،حکومتی ذرائع بھارت بیرونِ ملک اپنے واحد فوجی اڈے سے ہاتھ دھو بیٹھا، تاجکستان کی عینی ائیربیس خالی کردی کراچی آتا ہوں تو یہاں کا انفرااسٹرکچر دیکھ کر انتہائی دکھ ہوتا ہے، وفاقی وزیرعبدالعلیم خان بھارت، منی لانڈرنگ کے الزامات پر انیل امبانی گروپ کے 35کروڑ روپے کے اثاثے منجمد اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب سے ملاقات، مسئلہ فلسطین سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • تربیلا ڈیم کی مٹی میں 636ارب ڈالر مالیت کے سونے کے ذخائر کا انکشاف
  • سونے کی قیمت میں پھر کئی سو روپے کا اضافہ
  • سونے کی قیمتوں میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
  • سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں ایک بار پھر مہنگا
  • سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں ایک بار پھر مہنگا، فی تولہ قیمت کہاں پہنچ گئی؟
  • عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہوگیا، مقامی سطح پر بھی قیمتوں میں مزید اضافہ
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ
  • سونے کی قیمت میں کمی کا تسلسل برقرار،مزید فی تولہ 1600روپے سستا
  • سونے کی قیمت میں آج بھی کمی ریکارڈ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
  • سونے کی قیمت میں کمی ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟