حیدرآباد سکھر موٹر وے جلد تعمیر کیا جائے گا، وزیراعظم شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حیدرآباد سکھر موٹر وے جلد تعمیر کیا جائے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو خط لکھ دیا، جس میں حیدر آباد سکھر موٹروے کو جلد تعمیر سے متعلق بتایا۔
شہباز شریف نے کہا کہ موٹر وے منصوبے پر سندھ کے تحفظات جائز ہیں، میری ذاتی دلچسپی ہے کہ سکھر حیدرآباد موٹر وے جلد تعمیر ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ حیدرآباد سکھر موٹروے کو جلد پی ایس ڈی پی کا حصہ بنایا جائے گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شہباز شریف سکھر موٹر موٹر وے
پڑھیں:
وزیراعظم کے دوست ملکوں کے سربراہوں سے رابطے ہوئے، عطا تارڑ
فائل فوٹووفاقی وزیر اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دوست ممالک کے سربراہوں سے رابطے ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی میں دوست ممالک نے پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا۔
عطا اللّٰہ تارڑ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں عظیم کامیابی ملی۔
وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب کامیاب رہا۔