چین کا امریکا پر 84 فیصد جوابی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
چین اور امریکا کے درمیان جاری تجارتی جنگ میں مزید شدت آگئی اور سلسلہ رکتا نظر نہیں آ رہا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے جوابی وار کرتے ہوئے امریکا کی درآمدی اشیاء پر 84 فیصد تک نئے ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔
چینی وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی مصنوعات پر ان نئے ٹیرف کا نفاذ جمعرات سے ہوگا۔
خیال رہے کہ چین نے پہلے ہی امریکی درآمدی اشیاء پر 34 فیصد ٹیرف عائد کر رکھا تھا جس میں مزید اضافہ کیا گیا ہے۔
چین کا یہ اقدام اُس وقت سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کی طرف عائد کیا گیا ٹیرف 104 فیصد تک جا پہنچا ہے۔
دونوں ممالک کے درمیان تجارتی جنگ سے عالمی منڈیوں میں مزید بے چینی پیدا ہونے کا خدشہ ہے اور اسٹاک مارکیٹس میں گراوٹ دیکھنے میں آئی ہے۔
تجارتی ماہرین کا بھی کہنا ہے کہ جوابی ٹیرف عائد کرنے سے امریکا اور چین کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے اور عالمی معیشت پر اس کے گہرے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ٹیرف عائد
پڑھیں:
برطانیہ اور قطر کے درمیان نئے دفاعی معاہدے پر دستخط
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دوحا (ویب ڈیسک) برطانیہ اور قطر کے درمیان دوحا میں ایک نیا دفاعی معاہدہ طے پا گیا جس کے تحت دونوں ممالک کے درمیان سیکورٹی تعاون مزید مضبوط ہوگا۔ برطانیہ کے وزیر دفاع جان ہیلی نے دورہ قطر کے دوران امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان نئے ڈیفنس ایشورنس ارینجمنٹ پر دستخط کیے، یہ معاہدہ برطانیہ اور قطر کے درمیان دفاعی شراکت داری کو مزید گہرا اور بری، فضائی و بحری افواج کے درمیان تعاون اور رابطے کے فروغ کی راہ ہموار کرے گا۔ دونوں ممالک نے مستقبل کے خطرات سے بہتر طور پر نمٹنے کیلیے مشترکہ منصوبہ بندی اور دفاعی حکمت عملی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا، یہ معاہدہ قطر کے دفاع میں برطانیہ کے غیر متزلزل عزم کی علامت ہے اور دونوں ممالک کے اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا۔