ہانیہ عامر اور کرینہ کپور کا ایک جیسا ڈریس سوشل میڈیا پر چھا گیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
معروف پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اور نامور بھارتی اداکارہ کرینہ کپور کے ایک جیسے لباس میں تصاویر نے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں ڈال دیا ہے، دوسری جانب شوشل میڈیا صارفین یہ بحث کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ کون زیادہ خوبصورت لگ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’جو چھپانا تھا وہ تو گر گیا‘، ہانیہ عامر کی ویڈیو پر صارفین کے تبصرے
ہانیہ عامر کے انسٹاگرام پر 1 کروڑ 80 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں، ان کے بھارت میں بھی کافی فینز ہیں، حال ہی میں ایک خوبصورت آئیوری غرارہ قمیض اور مرر ورک دوپٹہ میں جلوہ گر ہوئیں۔ یہ خاص دوپٹہ بھارتی برانڈ Itrh Official نے ڈیزائن کیا ہے، ہانیہ عامر نے اسے نفاست سے اوڑھ کر فینز سے خوب داد وصول کی۔
اس سے پہلے کرینہ کپور کو بھی یہی مرر ورک دوپٹہ پہنے دیکھا گیا تھا، لیکن انہوں نے اسے ایک انارکلی لباس اور روایتی جیولری کے ساتھ پہنا تھا، کرینہ کپور کا انداز کافی شاہانہ، کلاسیکل اور مکمل بالی ووڈ اسٹائل میں تھا،کرینہ نے اس دوپٹے کو ایک بالکل مختلف لک میں پیش کیا۔
View this post on Instagram
A post shared by Hania Aamir 哈尼亚·阿米尔 (@haniaheheofficial)
یہ بھی پڑھیں: کیا کرینہ کپور اور سیف علی خان میں بات طلاق تک پہنچ گئی؟
جیسے ہی ہانیہ عامر کی تصاویر سامنے آئیں، سوشل میڈیا پر موازنہ شروع ہو گیا کہ دونوں میں سے کون زیادہ خوبصورت لگ رہی ہے، کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ ہانیہ کی سادگی میں خوبصورتی ہے، وہ ہر چیز کو اپنا بنا لیتی ہیں۔
دوسری جانب بعض صارفین نے کہا کہ کرینہ کا شاہی انداز اور جیولری اس دوپٹے کے ساتھ زیادہ انصاف کررہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بالی ووڈ بھارت پاکستان کرینہ کپور ہانیہ عامر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بالی ووڈ بھارت پاکستان کرینہ کپور ہانیہ عامر ہانیہ عامر کرینہ کپور
پڑھیں:
آفریدی نے بھارت سے منسوب سوشل میڈیا پوسٹ کو 'جھوٹا' قرار دیدیا
قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے خود منسوب بھارت سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹ کو جھوٹ قرار دیدیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی سے متعلق ایک پوسٹ زیر گردش کررہی تھی کہ بھارت کی کرکٹ ٹیکنالوجی کو دیکھا جائے تو 10 سال پیچھے ہے، حتیٰ کہ انہیں اپنا دشمن کہنا بھی توہین ہے۔
مزید پڑھیں: آفریدی کی ہندوستانی کمیونٹی کے پروگرام میں شرکت، بھارتی چراغ پَا
شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر خود سے منسوب اس پوسٹ کی تصویر اپنے ایکس اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا یہ فیک ہے۔
مزید پڑھیں: پہلگام واقعہ؛ شاہد آفریدی کا بھی بھارت پر جوابی وار
قبل ازیں پہلگام واقعہ کے بعد بھارتی جارحیت پر پاکستانی مسلح افواج کے جواب پر شاہد آفریدی نے بھارت کی انتہاپسند حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا، جس پر سابق کرکٹر شیکھر دھون اور دانش کنیریا نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا تھا۔
مزید پڑھیں: شاہد آفریدی کے پہلگام واقعے سے متعلق بیان پر دانش کنیریا تلملا اٹھے
تاہم شاہد آفریدی نے سوال اٹھایا تھا کہ وہاں (پہلگام) پر پٹاخہ بھی پھٹ جائے تو پاکستان پر نام لگادیا جاتا ہے، مقبوضہ کشمیر میں 8 لاکھ بھارتی فوج ہونے کے باوجود یہ واقعہ ہوگیا اس کا مطلب تم نالائق اور نکمے ہو جو لوگوں کو سکیورٹی نہیں دے سکے۔