آرمی چیف سے امریکی وفد کی ملاقات، پاکستان کی پالیسی پر اعتماد کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر سے امریکا کے اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی جہاں انہوں نے معدنی ترقی میں پاکستان سے شراکت داری پر دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کی پالیسی پر اعتماد کا اظہار کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر سے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں امریکا کے جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کے بیورو کے سینئر عہدیدار ایرک میئر کی سربراہی میں اعلیٰ امریکی وفد نے ملاقات کی۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ ملاقات پاکستان منرل انوسٹمنٹ فورم کے انعقاد کے موقع پر ہوئی ہے اور وفد نے پہلی نوعیت کے پہلے فورم کے انعقاد کو سراہا اور باہمی منافع بخش شراکت داری کے ذریعے معدینات سے متعلق پاکستان کی پالیسی پر اعتماد کا اظہار کیا۔
امریکی وفد کے سربراہ ایرک مئیر نے امریکی انتظامیہ کی ترجیحات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ معدنی ترقی میں اشتراک باہمی مفاد کا بنیادی پہلو ہے اور انہوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے شعبے میں بتدریج بہتری پر بھی دلچسپی کا اظہار کیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات سے دونوں فریقین کو عالمی سطح پر ہونے والی پیش رفت اور پاکستان کی علاقائی سیکیورٹی کے اہداف پر ایک دوسرے کا مؤقف جاننے کا موقع ملا۔
دونوں فریقین نے باہمی تعلقات کی مثبت پیش رفت پر اظہار اطمینان کیا اور مزید پہلو شامل کرنے اور تعلقات کو جامع انداز میں مضبوط بنانے کے لیے جی ٹو جی اور پی ٹو پی تعاون میں توسیع کی ضرورت پر اتفاق کیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستان کی کا اظہار
پڑھیں:
افواج پاکستان کے 4 ریٹائرڈ سینئر افسران کی بانی سے ملاقات کیلئے درخواست دائر
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں افواج پاکستان کے 4 ریٹائرڈ سینئر افسران نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے درخواست دائر کردی۔
درخواست ایڈووکیٹ احسن ایاز خان کی جانب سے دائر کی گئی، ملاقات کی درخواست کرنے والوں میں میجر جنرل ریٹائرڈ مسعود برقی، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ زاہد اکبر، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سکندر افضل اور لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فاروق خان شامل ہیں۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ہماری طویل ایسوسی ایشن رہی ہے، بانی پی ٹی آئی سے چند اہم امور پر ملاقات کرنی ضروری ہے، اہم ملاقات کی اجازت دے دی جائے، اہم اور قومی ایشوز پر جلد از جلد ملاقات کا انتظام کروایا جائے، بانی پی ٹی آئی سے اہم امور پر مشاورت کرنی ہے۔
عدالتی عملے نے ملاقات سے متعلق درخواست وصول کرلی، درخواست اے ٹی سی جج امجد علی شاہ کی عدالت میں دائر کی گئی ہے۔