بانی پی ٹی آئی کے ملاقاتیوں کی فہرست سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ارسال
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
اسلام آباد: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ملاقات کے لیے ملاقاتیوں کی فہرست سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بھیج دی گئی ۔
راولپنڈی اڈیالہ جیل میں قید بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)و سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے لیے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نام بھیج دیئے گئے ہیں ملاقاتیوں میں سلمان اکرم راجا کی جانب سے بھیجی جانے والی فہرست میں فیملی اور پارٹی رہنماؤں کے نام شامل ہیں۔
فہرست میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی فیملی کے افراد شامل ہیں جن میں علیمہ خانم، عظمیٰ خانم، نورین خانم اور قیصر زمان شامل ہیں پارٹی کی جانب سے عمر ایوب، شبلی فراز اور صاحبزادہ حامد رضا بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل ہیں اس کے علاوہ علامہ ناصر عباس، احمد بھچر اور نیاز اللہ نیازی کے نام بھی فہرست کا حصہ ہیں۔
واضح رہے کہ ملاقات کی حتمی تاریخ اور وقت جیل انتظامیہ کی منظوری کے بعد طے کیا جائے گا۔اس سے پہلے ایک ٹی وی انٹرویوسنی اتحاد کونسل کے رہنماصاحبزادہ حامدرضاکاکہناتھاکہ یہ کسی کا استحقا ق نہیں کہ وہ بتائے کہ بانی پی ٹی آئی سے کس نے ملناہے اورکس نے نہیں،انہوں نے کہاکہ ہائیکورٹ کے احکامات تھے سلمان اکرم راجالسٹ سپرنٹنڈنٹ کوفراہم کریں گے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل پی ٹی ا ئی شامل ہیں
پڑھیں:
سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ معطل
علی ساہی : ناقص انتظامات پر جیل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ بابر علی معطل ہوگیا
سپرنٹنڈنٹ جیل کو نااہلی، غفلت اور بدانتظامی کے باعث معطل کیا گیا،کاشف رسول کو سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ تعینات کردیا گیا
آئی جی جیل سے تمام جیلوں میں انڈسٹری کی کارکردگی بارے رپورٹ طلب کر لی ، سیکرٹری داخلہ کا کہنا ہے کہ جیلوں میں 20 انڈسٹریز بنائی ہیں جہاں اسیران کو تربیت دی جارہی ہے، سیکرٹری داخلہ پنجاب نے جیل فاؤنڈیشن کا اجلاس طلب کرنے کی بھی ہدایت کر دی
قلندرز کے چھ بیٹر ڈبل فگر کو ٹچ نہ کر سکے