یورپی یونین کا جوابی وار، امریکا پر 25 فیصد ٹیرف عائد، چین نے ٹیکس مزید کئی گنا بڑھا دیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
یورپی یونین نے امریکا کو کرارا جواب دیتے ہوئے جوابی تجارتی اقدامات کا اعلان کردیا، اور امریکی ٹیرف کے جواب میں 25 فیصد ڈیوٹی عائد کردی ہے۔ جبکہ چین نے بھی امریکا پر ٹیرف بڑھا کر 84 فیصد کردیا ہے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپی یونین نے کہا ہے کہ امریکی مصنوعات پر جوابی تجارتی اقدامات کے تحت 25 فیصد ٹیرف کا اطلاق 15 اپریل سے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں امریکا کا چین پر 104 فیصد ٹیرف کے نفاذ کا اعلان، چین نے متبادل منڈیوں کی تلاش شروع کردی
یورپی یونین کے مطابق 15 اپریل سے امریکی مصنوعات پر ڈیوٹی وصول کرنا شروع کردی جائے گی، لیکن اگر امریکا متوازن تجارتی تعلقات پر راضی ہوتا ہے تو ٹیرف معطل کرنے پر بھی غور ہو سکتا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مختلف ممالک پر ٹیرف کا نفاذ کیا گیا ہے، اس وقت بظاہر امریکا اور چین کے درمیان اقتصادی جنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔
امریکا نے پہلے چین پر 54 فیصد ٹیرف عائد کیا، جس کے جواب میں چین نے جوابی 34 فیصد ٹیرف کا نفاذ کردیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیجنگ کو پھر جواب دیتے ہوئے ٹیرف 104 فیصد کردیا۔
اب چین کی جانب سے امریکا کو پھر جواب دیا گیا ہے، اور امریکی درآمدی مصنوعات پر ٹیرف 34 فیصد سے بڑھا کر 84 فیصد کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں ٹرمپ ٹیرف کے اثرات، پاکستان میں آئی فون کی قیمتیں 10 لاکھ روپے سے اوپر جانے کا خدشہ
امریکی ٹیرف کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی آئی ہے، عالمی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ کی قیمت گرِکر 58 ڈالر 80 سینٹ فی بیرل ہوگئی جب کہ ڈبلیوٹی آئی خام تیل کی قیمت 55 ڈالر 50 سینٹ تک پہنچ گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews امریکا امریکی صدر ٹیرف وار ڈونلڈ ٹرمپ ڈیوٹی عائد کرارا جواب وی نیوز یورپی یونین.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکا امریکی صدر ٹیرف وار ڈونلڈ ٹرمپ ڈیوٹی عائد کرارا جواب وی نیوز یورپی یونین یورپی یونین فیصد ٹیرف ٹیرف کے چین نے
پڑھیں:
انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔
ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔