مریم نواز اچانک سروسز ہسپتال پہنچ گئیں، انتظامات تسلی بخش قرار
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
سروسز ہسپتال کے دورے کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سروسز ہسپتال سے خوش ہو کر جا رہی ہوں، میو اور جناح ہسپتال میں جو ایکشن لیا اس سے بہت بہتری آئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ یہاں کسی نے ادویات باہر سے خریدنے کی شکایت نہیں کی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اچانک سروسز ہسپتال پہنچ گئیں اپنے دورے کے دوران وزیراعلی نے ہسپتال کے مختلف وارڈز اور ایمرجنسی کا تفصیلی دورہ کیا اور مریضوں سے علاج معالجے کے بارے پوچھا، انہوں نے ہسپتال کے انتظامات کو تسلی بخش قرار دے دیا۔ انہوں نے ننھے مریض سے ہلکی پہلکی گفتگو کی اور خواتین سے مصافحہ کیا اور حال چال دریافت کیا۔
اس موقع پر مریم نواز کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سروسز ہسپتال سے خوش ہو کر جا رہی ہوں، میو اور جناح ہسپتال میں جو ایکشن لیا اس سے بہت بہتری آئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ یہاں کسی نے ادویات باہر سے خریدنے کی شکایت نہیں کی، وزیراعلیٰ کا کام ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھنا نہیں، فیلڈ میں متحرک رہنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جناح ہسپتال میں ادویات ڈبوں میں بند پڑی تھی لیکن مریضوں کو نہیں مل رہی تھیں، فوری ایکشن کی وجہ سے مریضوں کو ریلیف ملا، ان مریضوں کو انتظار بھی نہیں کرنا پڑتا، ہسپتالوں میں اناؤنسمنٹ ہورہی ہیں، حکومت مفت میڈیسن دے رہی ہے، اگر آپ سے کوئی پیسے لے تو آپ نے نہیں دینے۔ مریم نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ہسپتالوں میں کیبنٹ رکھوا دیئے ہیں، مریضوں کو نظر آتا ہے کہ جو ادویات چاہیے وہ یہاں دستیاب ہیں۔ میرے کام پنجاب کے عوام کے مفاد میں بہترین فیصلے کرنا ہے، اس سے مجھے کوئی نہیں روک سکتا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سروسز ہسپتال مریم نواز مریضوں کو تھا کہ
پڑھیں:
ماحول دوست ٹرانسپورٹ کی طرف قدم، مریم نواز کا وزیرآباد میں الیکٹرک بس سروس کا افتتاح
وزیرآباد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے وزیرآباد کے لئے الیکٹرک بس پراجیکٹ کا آغاز کر دیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف گکھڑ منڈی بس سٹاپ سے ای بس پر سوار ہوئیں، مریم نواز شریف نے بس سٹاپ سے ای بس پر سفر کیا۔مریم نواز شریف کا خیر مقدم کرنے کے لئے الیکٹرک بس کے روٹ پر عوام کا بہت بڑا ہجوم تھا. الیکٹرک بس کے تمام راستے میں عوام پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے رہے۔عوام وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی تصاویر لے کر راستے میں کھڑے تھے. مریم نواز شریف نے الیکٹرک بس کا باقاعدہ افتتاح کیا. وزیراعلیٰ پنجاب کو وزیر آباد الیکٹرک بس پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیرآباد میں 15 ماحول دوست الیکٹرک بسیں شہر کے مختلف مضافاتی روٹس پر چلائی جائیں گی. الیکٹرک بس میں مسافروں کے کے لئے وائی فائی اور ہر سیٹ پر موبائل چارجنگ پورٹ بھی میسر ہے۔ماحول دوست الیکٹرک بسیں مکمل طور پر ایئر کنڈیشنز اور آرام دہ ہیں.الیکٹرک بس میں خواتین کے تحفظ اور سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے الگ کمپارٹمنٹ مختص کئے گئے ہیں۔خواتین کو ہراساں کرنے واقعات کے سدباب کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے بھی الیکٹرک بس میں نصب ہیں۔الیکٹرک بسیں وزیرآباد تا علی پور چٹھہ اور وزیرآباد تا شیخوپورموڑ کے روٹس پر چلائی جائیں گی.وزیرآباد میں الیکٹرک بسوں کے لئے تین خصوصی چارجنگ سٹیشن بھی قائم کئے گئے ہیں۔