بالی ووڈ پر چند بڑے خاندانوں کا قبضہ؛ ایک اور اداکارہ نیپوٹزم کیخلاف پھٹ پڑیں
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
ایک اور بھارتی اداکارہ نے بالی ووڈ کا اصل چہرہ بے نقاب کردیا جہاں صلاحیتوں سے زیادہ کسی بڑے خاندان کی اولاد ہونا اہم ہے۔
بالی ووڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ نوشرت بھروچا نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں شکوہ کا ہے کہ بالی ووڈ میں ہمیں سب سے زیادہ سامنا جس مسئلے سے ہوتا ہے وہ نیپوٹزم ہے۔
اداکارہ نوشرت بھروچا نے کہا کہ اپنے بل بولتے پر بالی ووڈ میں آنے والوں کو اسٹار کڈز سے مقابلہ کرنا پڑتا ہے۔
نوشرت بھروچا نے مزید کہا کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ فلموں میں زیادہ مواقع ان اداکار فیملی کے بچوں کو ہی میسر ہیں۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ اس لیے نو وارد فنکار جن کا آگے پیچھے کوئی نہیں ہوتا انھیں کردار کے حصول اور فلمیں لینے کے لیے پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں۔
نوشرت بھروچا نے کہا کہ یہ بات بھی درست ہے کہ اسٹارز کڈز پر بھی کافی دباؤ ہوتا ہے ان سے لوگوں کو بہت زیادہ توقعات ہوتی ہیں۔
اداکارہ نے کہا اس لیے میں سمجھتی ہوں کہ اصل چیز ٹیلنٹ ہے۔ اگر آپ میں صلاحیت ہے تب ہی آگے بڑھ سکتے ہیں ورنہ ایک آدھ چانس ملنے کے بعد آپ خود ایکسپوز ہوکر الگ ہوجاؤ گے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نوشرت بھروچا نے بالی ووڈ کہا کہ
پڑھیں:
کترینہ کیف کی نجی تصاویر وائرل، مداح برس پڑے
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں جب ان کی مبینہ طور پر حاملہ ہونے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک آن لائن میڈیا پورٹل نے اداکارہ کترینہ کیف کی چند نجی تصاویر شیئر کی ہیں، جو مبینہ طور پر ان کے ممبئی کے اپارٹمنٹ کی بالکونی میں لی گئی ہیں۔
ان تصاویر میں کترینہ کیف کو ڈھیلے کپڑوں میں دیکھا جا سکتا ہے، جس پر قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ وہ اس وقت تین ماہ کی حاملہ ہیں۔
کترینہ کیف کی نجی تصاویر کے وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین نے حیرت کا اظہار کیا اور ان کی پرائیویسی کی خلاف ورزی پر شدید ردِعمل دیا۔ متعدد صارفین نے میڈیا پلیٹ فارمز سے مطالبہ کیا کہ ایسی ذاتی نوعیت کی تصاویر شیئر کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
اداکارہ سوناکشی سنہا نے بھی اس تصویر کے وائرل ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے تصدیق کی تھی کہ ان کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔