پاکستان ’’تھوریم‘‘ذخائر سے ہزارہا میگاواٹ بجلی بنا سکتا ہے
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
لاہور:
ایک سائنسی رپورٹ کے مطابق سندھ وبلوچستان کے صحرائی علاقوں کی چٹانوں میں ’’تھوریم‘‘ (Thorium) دھات کے 10 ہزار ٹن تک ذخائر موجود ہیں۔
یہ دھات مولٹن سالٹ نامی ری ایکٹر میں کیمیائی عمل سے یورینیم 233 بن کر بجلی بناتی ہے، صرف 1 ٹن تھوریم سے 200 ٹن یورینیم اور 35 لاکھ ٹن کوئلے جتنی نسبتاً صاف بجلی بنانا ممکن ہے۔
چین صحرائے گوبی میں دنیا کا پہلا مولٹن سالٹ ری ایکٹر تعمیر کر رہا ہے، پاکستان بھی چینی تعاون سے یہ جدید ترین ری ایکٹر لگا سکتا ہے۔
ماہرین کہتے ہیں کہ چین میں10 تا 15 لاکھ ٹن تھوریم کے ذخائر محفوظ جو بجلی کی چینی ضروریات 50 ہزار سال تک پوری کر سکتے، پاکستان چین سے بھی تھوریم منگوا کر سستی بجلی بنا سکتا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مولی کا باقاعدہ استعمال صحت کے کونسے مسائل سے بچا سکتا ہے؟
مولی معدے اور آنتوں کی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے بہت مفید ہے۔
روس کے ماہر غذائیت اور اینڈو کرائنولوجسٹ ڈاکٹر اوکسانا میخالیوا نے کئی سبزیوں کی ایک فہرست جاری کی ہے جو معدے اور آنتوں کی صحت کے لیے بہترین ہیں، اس فہرست میں مولی بھی شامل ہے۔
مولی کم کیلوریز والی سبزی ہے، اس کا استعمال معدے اور آنتوں کے لیے بہترین ہے کیونکہ اس میں فائبر زیادہ ہوتا ہے جو ہاضمے کو منظم کرنے میں مدد کرتا ہے اور آنتوں کی صحت کو فروغ دیتا ہے۔
مولی کھانے سے بھوک بھی کم لگتی ہے اس لیے یہ ان افراد کے لیے ایک مؤثر انتخاب ہے جو وزن کم کرنا چاہتے ہیں۔
تحقیق کے مطابق مولی میں کیلشیم اور وٹامن سی کی اعلیٰ مقدار ہوتی ہے جو ہڈیوں کی صحت، بالوں اور جلد کی قدرتی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہیں۔
اس کے علاوہ یہ غذائی اجزاء مدافعتی نظام کو بھی مضبوط بناتے ہیں اور وائرل انفیکشن کے خطرے کو کم کرتے ہیں۔
مولی میں سیلیکون ہوتا ہے جو آنتوں کی حرکت، ہڈیوں کی مضبوطی، جلد، بالوں اور ناخنوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ایک نایاب لیکن ضروری عنصر ہے۔
اس میں کوبالٹ، کاپر، مولیبڈینم اور کرومیم جیسے ٹریس عناصر بھی شامل ہیں جو جسم کے قدرتی ہارمونل توازن کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ ڈاکٹرز مولی کو باقاعدگی سے استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔
Post Views: 5