سپریم کورٹ کے باہر احتجاج؛ پی ٹی آئی رہنما نعیم حیدر پنجوتھا کی ضمانت کنفرم
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
اسلام آباد:
سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما نعیم حیدر پنجوتھا کی ضمانت کنفرم کر دی گئی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے جج محمد افضل مجوکا نے پی ٹی آئی رہنما نعیم حیدر پنجوتھا کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔
نعیم حیدر پنجوتھا کی جانب سے سردار محمد مصروف خان ایڈووکیٹ، مرتضیٰ طوری اور انصر کیانی عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے 5 ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض نعیم حیدر پنجوتھا کی ضمانت کنفرم کر دی۔ عدالت نے فائل کے ساتھ دفعہ 144 کا نوٹیفکیشن نہ ہونے پر اظہار برہمی کیا۔
نعیم حیدر پنجوتھا کے خلاف تھانہ سیکریٹریٹ میں مقدمہ درج ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
عمران خان نے 9 مئی کیس میں ضمانت منسوخی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا
پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے 9 مئی کیس میں ضمانت منسوخی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔
بانی پی ٹی آئی نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔
بانی پی ٹی آئی کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کر دی گئی، لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منسوخی کی درخواست خارج کر دی تھی۔