وزیر اعلی مریم نواز کا ایک اور بڑا کارنامہ:لاہور ’ای سی او‘ کا سیاحتی دارلحکومت نامزد
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی کاوشوں اور خدمات کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری ۔باغوں کے شہر لاہور کو دنیا بھر میں ایک اور بڑا اعزاز دیلانے کے لئے کوشاں ہیں۔ پاکستان اور صوبہ پنجاب کے لئے بڑاعالمی اعزاز، سال 2027 کے لئے لاہور ’ای سی او‘ کا سیاحتی دارلحکومت نامزد کردیا گیا۔ اسی سلسلے کے لئے دس ممالک کی معاشی تعاون تنظیم (ای سی او) کا 25 رکنی وفد 13 اپریل سے لاہور کا دورہ شروع کرے گا، لاہور کو باضابطہ طورپر ’ای سی او کیپٹل ٹورازم‘نامز د کرنے کا اعلان ہوگا.
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
لاہور: سبزی فروش کے سرکاری اسکول میں پڑھنے والے بیٹے کا میٹرک امتحانات میں شاندار کارنامہ
لاہور کے سرکاری اسکول میں پڑھنے والے سبزی فروش کے بیٹے نے شاندار کارنامہ انجام دے دیا۔
ملک فیضان رضا نے لاہور بورڈ کے میٹرک امتحانات میں 1186 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔
اس حوالے سے ملک فیضان رضا کا کہنا ہے کہ اس کی کامیابی اساتذہ کی محنت اور والدین کی دعاؤں کا ثمر ہے۔
فیضان گورنمنٹ ہائی اسکول نمبر 1 شاہکوٹ کے ہونہار طالب علم ہیں۔
اسکول پرنسپل نے کہا ہے کہ فیضان نے اساتذہ کا سر فخر سے بلند اور اسکول کا نام روشن کیا ہے۔