لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2025 کے دوران پولیس کا سیکیورٹی اور ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لاہور میں میچز کے دوران 8 ہزار سے زائد افسران و اہلکار ڈیوٹی انجام دیں گے۔ جبکہ راولپنڈی میں میچز کے دوران 5 ہزارافسران اوراہلکار ڈیوٹی پرمامور ہوں گے۔ اسی طرح ملتان میں 8 ہزار افسران و اہلکارڈیوٹی انجام دیں گے۔

آئی جی پنجاب پولیس عثمان انور نے ہدایت کی کہ اسٹیڈیمز کے اطراف انٹیلی جنس آپریشنز کیے جائیں۔ اور میچز کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جائے۔

پاکستان سپر لیگ 2025 کے دوران راولپنڈی پولیس کے فول پروف سیکورٹی انتظامات کر لیے گئے۔ راولپنڈی پولیس کے 5 ہزار سے زائد افسران فرائض سرانجام دیں گے۔ جبکہ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے 367 افسران فرائض سرانجام دیں گے۔

سی پی او سید خالد ہمدانی نے کہا کہ انتظامات کی سی سی ٹی وی مانیٹرنگ کے لیے خصوصی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔ اور اسٹیڈیم کے گردونواح میں ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس اور تھانوں کی موبائلز گشت کے فرائض سرانجام دیں گی۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ ٹیموں کے روٹ کی مؤثر سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ چھتوں پر اسنائپرز تعینات کیے گئے ہیں۔ اور میچ دیکھنے کے لیے آنے والے شائقین کرکٹ کو واک تھرو گیٹ اور مکمل باڈی سرچنگ کے بعد اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔

سی پی او کے مطابق تمام سینئر افسران فیلڈ میں موجود رہ کر ڈیوٹی پر مامور افسران کو چیک اور بریف کریں گے۔ جبکہ میچز کے دوران سیکورٹی انتظامات کے ساتھ ساتھ ٹریفک کی بلاتعطل روانی کو یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج، رینجرز، دیگر سیکورٹی اداروں اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔ اور پاکستان سپر لیگ میچز کے دوران شہریوں کو ہر سہولت اور خوشگوار ماحول کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

لاہور میں بھی پی ایس ایل سیزن 10 کے سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے۔ پنجاب پولیس نے سیکیورٹی سے متعلق انتظامات مکمل کر لیے۔ میچز میں 21 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی دیں گے۔

واضح رہے کہ لاہور میں 13، راولپنڈی میں 11 اور ملتان میں 5 پی ایس ایل میچز کھیلے جائیں گے۔

پارٹی رہنماؤں کے ایک دوسرے پر الزامات، عمران خان نے وارننگ دیدی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: میچز کے دوران پی ایس ایل پولیس کے کے لیے دیں گے

پڑھیں:

انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن: پنجاب میں 18 دہشت گرد پکڑے گئے، بارودی مواد برآمد

سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں ایک ماہ میں 386 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 18 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق گرفتار ملزمان میں انتہائی خطرناک دہشت گرد تنظیم کا اہم رکن بھی شامل ہے جو پنجاب کے ایک شہر میں دہشت گردی کی پلاننگ مکمل کر چکا تھا۔ کارروائیاں لاہور، منڈی بہاءالدین، خوشاب، بہاولپور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گجرانوالہ، نارووال، پاک پتن، بھکر وغیرہ میں کی گئیں۔ دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، ای ائی ڈی بم، تین ڈیٹونیٹرز، 13 حفاظتی فیوز وائر، پمفلٹ، نقدی برآمد ہوئی۔ دہشت گردوں کی شناخت محمد کریم، علی رضا، محمد عزیز، محمد علی، ہاشم، نور الامین، سلیم ، صدام وغیرہ کے ناموں سے سے ہوئی۔ دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائیاں کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے۔ دریں اثنا رواں ماہ میں 4601 کومبنگ آپریشنز کے دوران 320 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا، کومبنگ آپریشنز میں 109892 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔ 

متعلقہ مضامین

  • صدرِ مملکت، وزیراعظم اور وزیرداخلہ کا خیبر پختونخوا میں کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • پنجاب: کرکٹ سیریز کے دوران سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کرنے کی ہدایت
  • لاہور، فیصل آباد کے ہسپتالوں میں سکھ یاتریوں کیلئے خصوصی وارڈز قائم کرنے کا فیصلہ
  • سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکا، اہلکار جاں بحق ،2 زخمی
  • کراچی: PIMEC-2025 کا آج سے آغاز، ٹریفک پلان جاری
  • انٹرنیشنل میری ٹائم نمائش، کراچی کے شہریوں کیلیے ٹریفک پلان جاری
  • پشاور سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکا، پاک افغان مذاکرات کے دوران دہشتگردی کا نیا واقعہ
  • بنگلہ دیش میں عام انتخابات کے دوران سیکیورٹی انتظامات کی، ایک لاکھ کے قریب اہلکار تعینات ہوں گے
  • انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن: پنجاب میں 18 دہشت گرد پکڑے گئے، بارودی مواد برآمد
  • ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کا شہری کو سکیورٹی نہ دینے کا فیصلہ کالعدم قرار