پاکستان اسٹاک ایکسچینج: بحالی کا سفر جاری، 100 انڈیکس میں 3,000 پوائنٹس کا اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: بحالی کا سفر جاری، 100 انڈیکس میں 3,000 پوائنٹس کا اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: ٹرمپ ٹیرف سے متاثرہ عالمی اسٹاک مارکیٹ کی بحالی کے ساتھ ساتھ پاکستان اسٹاک ایکسچینج بھی مثبت رجحان کی جانب لوٹ آئی ہے، جہاں بینچ مارک کے ایس سی 100 انڈیکس میں جمعرات کو ٹریڈنگ کے ابتدائی اوقات میں تقریباً 3,000 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح 10 بجے کے لگ بھگ بینچ مارک 100 انڈیکس 116,507.
آٹوموبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکوں، تیل اور گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں، آئل مارکیٹنگ کمپنیز، پاور جنریشن اور ریفائنری سمیت اہم شعبوں میں ہر سطح پر خریداری دیکھی گئی۔ انڈیکس ہیوی اسٹاکس بشمول اے آر ایل، حبکو، پی ایس او، ایم اے آر آئی، او جی ڈی سی، پی پی ایل اور پی او ایل سبز رنگ میں ٹریڈ ہوئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی اسٹاک مارکیٹس کے رجحان کی پیروی کرتے ہوئے پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے 2.5 فیصد کے قریب تقریباً 3 ہزار پوائنٹس کا اضافہ کے ایس سی 100 انڈیکس میں ریکارڈ کیا، جو یقیناً ایک مثبت رجحان کا استعارہ ہے۔
بدھ کو، سرمایہ کاروں کے درمیان عالمی تجارتی جنگ کے خدشات کے پیش نظر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں فروخت کا دباؤ واپس آگیا تھا، جہاں بینچ مارک 100 انڈیکس 1,379.28 پوائنٹس یا 1.19 فیصد کمی کے ساتھ 114,153.15 پر بند ہوا تھا۔
جمعرات کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد کہ وہ درجنوں ممالک پر عائد بھاری ٹیرف ڈیوٹیوں کو عارضی طور پر کم کر دیں گے، بین الاقوامی سطح پر ایشیائی مارکیٹس میں حصص بڑھ گئے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاکستان اسٹاک ایکسچینج پوائنٹس کا اضافہ انڈیکس میں
پڑھیں:
پاکستان اور کینیڈا کا ہائبرڈ بیج، لائیو اسٹاک کی افزائش میں تعاون بڑھانے پر غور
اسلام آباد:پاکستان اور کینیڈا نے ہائبرڈ بیج، لائیو اسٹاک کی افزائش اور فیڈ فارمولیشن میں تعاون بڑھانے پر غور شروع کر دیا۔
پاکستان اور کینیڈا کے درمیان زرعی تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا گیا ہے جس کے لیے ایس آئی ایف سی زرعی شعبہ میں ترقی اور جدت کے لیے کوشاں ہیں۔
وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ رانا تنویر حسین اور کینیڈین ہائی کمشنر طارق علی خان زرعی تعاون کے فروغ کے لیے پرعزم ہیں۔ وفاقی وزیر نے پاکستان میں زرعی مشینری کی مقامی تیاری کے لیے مشترکہ منصوبوں کی بھی تجاویز دیں۔
کینولا کی کاشت سے زرعی پیداوار میں جدت، کسانوں کی آمدنی میں اضافہ اور عالمی مارکیٹوں تک رسائی ممکن ہوگی۔ کینیڈا کے ساتھ زرعی اور غذائی تحفظ میں شراکت داری سے پاکستان کی برآمدات کو عالمی سطح پر فروغ حاصل ہوگا۔
پاکستان اور کینیڈا نے سرٹیفکیشن، مارکیٹ تک رسائی اور تکنیکی تعاون کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دینے پر اتفاق کیا ہے۔
ایس آئی ایف سی کی مؤثر پالیسیاں غیرملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد حاصل کر کے ملکی معیشت کو مزید مستحکم کرنے میں کوشاں ہیں۔